BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 December, 2007, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اقلیتی بجٹ پر نظر ثانی کی جائے: مودی
نریندر مودی
نریندر مودی کے مطابق اقلیتوں کے لیے فنڈ مخصوص کرنے سے سماج کے دوسرے لوگوں کا بھلا نہیں ہوگا
گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی نے اقلیتوں کی فلاح کے لیے وزیراعظم منموہن سنگھ کے مجوزہ پندرہ نکاتی پروگرام پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ برس حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں سے پندرہ فیصد اقلیتوں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ترقیاتی فنڈز میں اس طرح کے امتیاز سے سماج کےتمام طبقوں کی ترقی نہیں ہوگي۔

دلی میں’ نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل‘ کے اجلاس سے اپنے خطاب میں وزیراعظم منموہن سنگھ نے آچ پھر کہا کہ اقلیتوں، درج فہرست ذاتوں اور قبائیلوں کے مسائل پر زیادہ توجہ دینے ضرورت ہے۔

اس بارے میں وزیر اعلی نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ہند نے مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے جس سالانہ فنڈز میں پندرہ فیصد اقلیتوں پر خرچ کرنے کی بات کہی ہے’اس پر ملک کے سماجی ڈھانچے کے مفاد کے پیش نظر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے۔‘

وزیراعظم نے گیارہویں منصوبے میں اقلیتوں کی ترقی پر زور دیا ہے

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز میں اس طرح کے امتیاز کے بجائے سبھی کو برابری کا حق حاصل ہونا چاہیے۔’جو حقدار ہیں ان سب میں اقلیتوں کو ترجیح دینے سے پورے سماج کی ترقی نہیں ہوسکے گی۔‘ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ترقیاتی سکیمز کے نفاذ کا معاملہ ریاستی حکومتوں کے اختیار میں ہونا چاہیے۔

مرکزی حکومت نے گزشتہ برس ایک پندرہ نکاتی پروگرام کو منظوری دی تھی جس کا مقصد ملک میں فرقہ وانہ فسادات کو روکنا اور قومی سطح پر ’اقلیت‘ قرار دی جانے والی برادریوں کے لیے مختلف منصوبوں میں پندرہ فیصد فنڈز مختص کرنا تھا۔

پندرہ نکاتی پروگرام کی تشکیل اس طرح کی گئی ہے کہ اقلیتوں کی سماجی، تعلیمی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل میں ملک کے تمام وزراء اعلیٰ شرکت کر ر ہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی وزیراعظم کے پندرہ نکاتی پروگرام کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے سیاسی مفاد کے لیے اس طرح کے اعلانات کیے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے دونوں وزراء اعلی کی طرف سے وزیر اعظم کی تجویز کی مخالفت سے لگتا ہے کہ بی جے پی اس معاملے کو قومی سطح پر اٹھائےگي۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد