بس اور ریل کی ٹکر میں سترہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست پنجاب میں جمعہ کی صبح ایک بس ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے سبب اس میں سوار کم سے کم سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ موگا ضلع میں اجتوال اور جگراؤں ریلوے سٹیشن کے درمیان پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کہرے کے سبب ڈرائیور آتی ہوئی ٹرین کو نہیں دیکھ سکا تھا۔ علاقے کے تھانہ انچارچ جسبیر سنگھ نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ منی بس میں تقریباً پینتیس افراد سوار تھے اور چونکہ زخمیوں میں کئي کی حالات نازک ہے اس لیے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس بس میں زیادہ تر کالج کے طلباء اور اساتذہ سوار تھے۔ حادثہ صبح کے تقریباً آٹھ بجے نچر چاک گاؤں کے پاس ایک ریلوے کراسنگ کے پر پیش آيا۔ شمالی زون کے جنرل ریلوے مینیجر سری پرکاش سنگھ کے مطابق صبح کہرا اتنا زیادہ تھا کہ ڈرائیور کو لدھیانہ فیروز پور ایکسپریس ٹرین نہیں دکھائی دی۔ شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقے آج کل زبردست سردی کی لپیٹ میں ہیں اور صبح کے وقت زبردست کہرا چھایا رہتا ہے۔ کہرے کے سبب بیشتر ٹرینیں اور پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ | اسی بارے میں جموں میں بس حادثہ: تیس ہلاک 25 April, 2007 | انڈیا ٹرک حادثے میں ستر افراد ہلاک07 September, 2007 | انڈیا اتراکھنڈ:بس حادثے میں41 ہلاک11 October, 2007 | انڈیا آسام: بس حادثے میں متعدد ہلاک12 December, 2007 | انڈیا بھارت: ٹرین حادثہ، 4 ہلاک09 November, 2005 | انڈیا ٹرین حادثے میں چودہ افراد ہلاک 14 September, 2007 | انڈیا بہار: پُل گرنے سے بتیس افراد ہلاک02 December, 2006 | انڈیا ٹرین دھماکہ: آٹھ افراد ہلاک20 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||