BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 September, 2007, 21:06 GMT 02:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹرک حادثے میں ستر افراد ہلاک
ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ٹرک کے ایک حادثے میں کم سے کم ستر افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ادے پور پولیس کے سربراہ راجیو داسوت نے ستر ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹرک کا یہ حادثہ جنوب مغربی راجستھان میں دیسوری کے مقام پر جمعہ کی شب نو بجے پیش آیا۔ دیسوری ریاست میں راجسمند کے ضلعی ہیڈکوارٹر سے چالیس کلومیٹر پر واقع ہے۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت سنگین ہے۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور قریبی ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے کہ وہ طبی امداد کے لئے تیار رہیں۔

راجستھان کی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پچاس پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس ٹرک میں لگ بھگ 200 افراد تھے جن میں خواتین کی تعداد کافی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرک کے اندر پٹری لگاکر دو منزلیں بنائی گئی تھیں اور دونوں منزلوں پر مسافر لدے ہوئے تھے۔

یہ مسافر مغربی راجستھان میں پوکھرن کے قریب رام دیورا بابا کے مقدس مقام کی زیارت کے لیے جارہے تھے جہاں ان دنوں میلہ لگا ہوا ہے۔

اسی بارے میں
انڈیا: بس حادثے میں 19 ہلاک
02 September, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد