چینئی: ریل اور وین کی ٹکر،11 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی بھارت کے شہر چینئی میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ریل گاڑی حادثے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس اہلکار آئی راجا نے بتایا ہے کہ زخمی افراد میں سات کی حالت نازک ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ٹرین کے ماروتی وین سے ٹکرا جانے کا یہ واقعہ تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع کے تھرا ماتپور گاؤں میں پیش آیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین ماروتی وین سے ٹکرائی۔ ٹرین وین کو کوئی ایک کلو میٹر تک گھسیٹی چلی گئی جس کے بعد ٹرین کو روک لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق وین میں مقامی حکومت کے عہدیداران سوار تھے جو ریاست کے وزیراعلیٰ ایم کروناندھی کی ایک ریلی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ہندوستان میں بعض چھوٹے ریلوے کراسنگ پر پھاٹک لگے ہوئے نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے کراسنگ پر اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ | اسی بارے میں ٹرین حادثہ، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ29 October, 2005 | انڈیا بھارت: ٹرین حادثہ، 100 ہلاک29 October, 2005 | انڈیا کشمیر بس حادثہ، پچاس افراد ہلاک20 January, 2006 | انڈیا بنگلور کے نزدیک ہیلی کاپٹر کا حادثہ 02 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||