بنگلور کے نزدیک ہیلی کاپٹر کا حادثہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کےجنوبی شہر بنگلور میں پولیس کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فضائیہ کا ایک پائلٹ ہلاک ہوگیاہے۔ بنگلور میں آئندہ ہفتے’ بین لااقوامی ائیر شو‘ ہونے والا ہے اور اس کی تیاری کےتحت فضائیہ کے ہواباز جب ہیلی کاپٹر کےذریعے کرتب دکھا رہے تھےتو یہ حادثہ پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر ہندوستانی ساخت تھا۔ ہندوستانی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر یلہنکا کے فضائی اڈے کے نزدیک زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ معاون ہواباز ’اسکویڈرون لیڈر‘ پی شرما موقعہ پر ہی ہلاک ہوگۓ جبکہ ونگ کمانڈر وی جیٹلی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بنگلور میں واقع یلہنکا کےفضائی اڈے پانچ روزہ ’بین الاقوامی ائیر شو‘ سات فروری سے شروع ہونے والا ہے اور اس شو میں امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس سمیت بیس سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ اس ہیلی کاپٹر کو ہندوستان ائیرونوٹکس لمیٹڈ نے بنایا تھا اور ہندوستانی فضائیہ نے فضائی کرتب دکھانے کے لیے اسے ’سارنگ‘ ٹیم کی طرف سے شو میں شامل کیا تھا۔ خیال رہے کرتب دکھانے کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ گزشتہ برس بنگلور سے سات سو کلومیٹر دور بیدار میں اس طرح کا حادثہ ہوگيا تھا جس میں دوپائلٹ ہلاک ہوگۓ تھے۔ | اسی بارے میں بھارتی فضائیہ کے دو جیگوار لاپتہ03 April, 2004 | انڈیا بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ دس ہلاک 22 September, 2004 | انڈیا بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ دس ہلاک 22 September, 2004 | انڈیا مہاراشٹر ٹرین حادثہ، متعدد ہلاک03 February, 2005 | انڈیا ہیلی کاپٹر حادثہ، دو وزراء ہلاک 31 March, 2005 | انڈیا ریل حادثہ، چھ اہلکار معطل23 April, 2005 | انڈیا ٹرین حادثہ: فوجی غوطہ خور طلب30 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||