ٹرین حادثہ، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلعے ویلیگونڈا میں ہفتے کی صبح ٹرین کی پانچ بوگیاں نالے میں گر گئیں جس سے ابھی تک پندرہ افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاع ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار عمر فاروق نے بتایا ہے کہ علاقے میں شدید بارشوں کے باعث ریل کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جن میں سے پانچ کے بارے میں خبر ملی ہے کہ وہ قریبی نالے یا ندی میں گرگئیں۔ اس حادثے میں ٹرین کی بوگیاں ایک دوسری میں دھنس گئیں ہیں۔ ہر بوگی میں پچاس سے ساٹھ مسافر سوار ہوتے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ اسی علاقے میں ایک گاڑی پانی میں ڈوب جانے سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں جنوب میں طوفان اور بارش کا قہر 27 October, 2005 | انڈیا جنوب بھارت میں طوفان اور بارشیں 28 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||