ٹریفک حادثوں میں پچاس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں دو مختلف ٹریفک حادثوں میں پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثے گجرات اور آندھرا پردیش کی ریاستوں میں پیش آئے۔ اور ان میں بالترتیب انتیس اور اکیس افراد ہلاک ہوئے۔ گجرات میں حادثے کا واقعہ آنند ضلع میں اس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر ایک ٹینکر اور سی این جی بس کے درمیان ٹکر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ٹینکر اور بس میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی جس سے انتیس افراد مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ سے بری طرح جھلسنے کے سبب زیادہ تر لاشوں کی شناخت نہیں ہو پا رہی ہے جبکہ زخیموں کو علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گيا ہے۔ دوسرا حادثہ ریاست آندھراپردیش میں پیش آیا اور اس میں ایک بس اور ٹرالی کے تصادم کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بس میں سوار سبھی افراد ایک شادی میں شریک ہونے کے لیے عادل آباد جارہے تھے جبکہ ٹرالی حیدرآباد سے ہریانہ جا رہی تھی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے عادل آباد اور نرمل کے ہسپتالوں میں داخل کیا گيا ہے۔ | اسی بارے میں جموں میں بس حادثہ: تیس ہلاک 25 April, 2007 | انڈیا پرنب مکھرجی حادثے میں زخمی07 April, 2007 | انڈیا بہار: چھت گرنے سے گیارہ ہلاک15 March, 2007 | انڈیا کشتی ڈوبنے سے اٹھارہ بچے ہلاک21 February, 2007 | انڈیا ٹرین میں تخریب کاری: 66 ہلاک19 February, 2007 | انڈیا بنگلور کے نزدیک ہیلی کاپٹر کا حادثہ 02 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||