بہار: چھت گرنے سے گیارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بہار کے ضلع بھوجپور کے ایک گاؤں میں بدھ کی رات ایک مکان کی چھت گرنے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ بھوجپور ضلع کے سہار بلاک کے امرووا گاؤں میں برات کے ناچ گانے کو دیکھنے کے لیے بچے اور عورتیں چھت پر کھڑے تھے۔ مقامی افراد کے مطابق چھت کمزور تھی اور لوگوں کی تعداد زیادہ تھی۔ اس وجہ سے اچانک چھت کا ایک حصہ ٹوٹ کر گر گیا۔ چھت کے ملبے میں دو درجن افراد دب گئے جن میں سے گیارہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ بھوجپور کے سول سرجن ڈاکٹر سدھیر کمار مہتو کے مطابق ملبے میں دبے افراد کے علاوہ چھت سے گرنے والے افراد بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر سدھیر کمار مہتو کے مطابق زخمیوں کی تعداد چالیس سے زائد ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ جائے حادثہ کے نزدیک خاطر خواہ طبی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو آرہ کے صدر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بہار میں موت کی دوڑ20 April, 2005 | انڈیا بہار: صدر راج، ممبر بے روزگار24 March, 2005 | انڈیا بہار: پُل گرنے سے بتیس افراد ہلاک02 December, 2006 | انڈیا بہار کے لوگ ریاست چھوڑنے پر کیوں مجبور؟07 January, 2007 | انڈیا بہار: ضلع مجسٹریٹ گرفتار14 October, 2006 | انڈیا بہار میں ایک ہزار گرفتار24 May, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||