بہار میں ایک ہزار گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست بہار میں پولیس اور اپوزیشن کے حمایتی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد تقریباً ایک ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بی جے پی کی سربراہی میں اپوزیشن نے اسمبلی کی تحلیل اور انتخابات کرانے کے حیران کن فیصلے کے بعد ہڑتال بلائی تھی۔ وفاقی حکومت نے پیر کے روز ریاستی اسمبلی تحلیل کردی تھی تاکہ ریاست بہار میں نئے انتخابات ہو سکیں۔ اس ریاست میں فروری میں انتخابات ہوئے تھے لیکن کوئی بھی جماعت اتنی نشستیں حاصل نہ کر سکی کہ اس حکومت بنانے کے لیے ضروری اکثریت حاصل ہوتی۔ وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ وہاں بدترین قسم کی ہارس ٹریڈنگ ہو رہی تھی اور اسمبلی کی تحلیل کے سوا کوئی بدل نہیں بچا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||