BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 October, 2006, 09:45 GMT 14:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار: ضلع مجسٹریٹ گرفتار

انڈین پولیس
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس میں آزادانہ کارروائی کرے گی
ہندوستان کی ریاست بہار میں رشوت خوری کوئی بڑی بات نہیں مانی جاتی لیکن جمہ کی رات اس الزام میں ایک ضلع مجسٹریٹ کی گرفتاری قومی چرچے کا موضوع بن گئی ہے۔

ریاست کے ویجیلنس بیورو نے مدھے پورا کے ضلع مجسٹریٹ ہیم چندر جھا کو انکی لال بتی والی گاڑی سے ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی ایم صاحب ’سپیڈی کرمنل جسٹس‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار میں شمولیت کے لیئے پٹنہ آئے ہوئے تھے۔

ویجیلنس بیورو کے اے ڈی جی نیل منی کے مطابق چندر جھا کی ضبط شدہ گاڑی میں رکھے ایک بیگ سے تقریباً دو لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انکی جیبوں سے بھی پچاس ہزار روپے ملے ہیں۔

اس سلسلے میں ریاست کے چیف سیکریٹری اے کے چودھری کا کہنا ہے کہ پولیس آزادانہ طور پر کارروائی کرےگی اور حکومت پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی کوئی ایکشن لے گی۔

ویجیلنس بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اطلاع ملی تھی کہ ہیم چندر اپنے ضلع کے بعض جونیئر افسران سے ’سلامی‘ کے پیسے لینے والے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق جب اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ’ لین دین‘ ہو گئی ہے تو مسٹر جھا کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی۔

مسٹر جھا بہار پبلک سروس کمیشن سے ترقی حاصل کر کے انڈین ایڈمنسٹریشن سروس یا آئ اے ایس کے لیۓ منتخب ہو ئے تھے۔ ریاست میں ضلع کے سب سے سینیئر افسر کی گرفتاری تمام اخباروں کی شہ سرخی بنی ہے اور ٹی وی چینلز میں بھی اس کا خوب چرچا ہے۔

اس سے قبل ایک اور آئی اے ایس افسرگوتم گوسوامی پرسیلاب زدگان کی مدد کے لیئے مختص رقم میں گھپلے کا الزام لگایا گیا تھا۔ گوسوامی کئی ماہ جیل میں رہنے کے بعد آجکل ضمانت پر رہا ہیں۔ گوتم گوسوامی کو عالمی شہرت یافتہ میگزین ’ ٹائم‘ نے ایشیا کے ہیرو کے طور پر منتخب کیا تھا۔

اسی بارے میں
بچے پھینکنے کے 20 روپے
25 August, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد