BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 September, 2007, 09:12 GMT 14:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: بس حادثے میں 19 ہلاک
فائل فوٹو
اتر کھنڈ میں گزشتہ دنوں بس حادثے میں پندرہ مسافر ہلاک ہو گئے تھے
ہندوستان کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مسافر کوچ کے کھائی میں گرنے سے انیس افراد ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کا شکار بننے والی مسافر بس میں چھتیس افراد سوار تھے۔ ریاست کے پولیس حکام نے بی بی سی کی نامہ نگار شالنی جوشی کو بتایا کہ بس کھائی میں گرنے کا یہ حادثہ ٹہری ضلع میں گھنسالی کے قریب اتوار کو صبح گیارہ بجے پیش آيا۔ بس ٹہری سے گھنسالی جا رہی تھی۔

نامہ نگار کے مطابق حادثے میں شدید زخمیوں کو ریاستی دارالحکومت دہرادون بھیجا گيا ہے۔ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ لیکن خیال کیا جاتا ہےکہ یہ حادثہ زمین کھسکنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں چوبیس اگست کو ہری دوار سے جوشی مٹھ جانے والی ایک بس زمین کھسکنے کی وجہ سے گنگا نگر ندی میں گر گئی تھی جس میں سوار پندرہ مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ پندرہ دنوں میں ریاست میں بس حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ خراب موسم میں سڑک پر سفر کرنا ایک دشوار کام ہوتا ہے۔ گزشتہ سال بھی بارش کے موسم میں اس قسم کے حادثے ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد