اتراکھنڈ:بس حادثے میں41 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بس کے دریا میں گر جانے سے 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سبھی زائرین کا تعلق ریاست اڑیسہ سے ہے جو بدری ناتھ مندر کی زیارت کرکے واپس آرہے تھے۔ اتراکھنڈ میں جوشی ناتھ علاقے سے ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ زائرین سے بھری بس 50 میٹر اونچائی پر واقع سڑک سے الکنندا دریا میں گر گئی۔ یہ واقعہ ریاست میں چمولی ضلع کے وشنو پراگیا اور گوند گھاٹ کے درمیان پیش آیا۔ بس ہندؤں کے اہم مذہبی مقام بدری ناتھ سے رشی کیش آرہی تھی۔ بی بی سی کی نامہ نگار شالنی جوشی کا کہنا ہے کہ سبھی ہلاک شدگان کی لاشوں کو ندی سے نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اتراکھنڈ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران بسوں کے دریا یا کھائیوں میں گرنے کے متعدد واقعات پیش آیے ہیں اور گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی ایک مسافر کوچ کے کھائی میں گرنے سے انیس افراد ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس سے قبل اگست کے مہینے میںہری دوار سے جوشی مٹھ جانے والی ایک بس زمین کھسکنے کی وجہ سے گنگا نگر ندی میں گر گئی تھی جس میں سوار پندرہ مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں انڈیا: بس حادثے میں 19 ہلاک02 September, 2007 | انڈیا ٹرین حادثے میں چودہ افراد ہلاک 14 September, 2007 | انڈیا ٹرک حادثہ، ایک سو زائرین ہلاک08 September, 2007 | انڈیا ٹرک حادثے میں ستر افراد ہلاک07 September, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||