ٹرک حادثہ، ایک سو زائرین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں پالی اور راجسمنجد ضلعوں کی سرحد پر دیسوری میں ایک ٹرک کے گڑھے میں گرجانے سے ایک سو سے زائد زائرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلع پالی کے ڈِسٹرکٹ مجسٹریٹ کرن سنگھ راٹھور نے بی بی سی کو بتایا کہ اس حادثے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لگ بھگ ساٹھ افراد زخمی ہیں۔ اس سے قبل ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد ستر بتائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ٹرک کا یہ حادثہ جنوب مغربی راجستھان میں دیسوری کے مقام پر جمعہ کی شب نو بجے پیش آیا۔ دیسوری ریاست میں راجسمنجد کے ضلعی ہیڈکوارٹر سے چالیس کلومیٹر پر واقع ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت سنگین ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر خواتین ہیں۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور قریبی ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے کہ وہ طبی امداد کے لئے تیار رہیں۔ راجستھان کی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پچاس پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس ٹرک میں 200 سے زائد افراد تھے جن میں خواتین کی تعداد کافی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرک کے اندر پٹری لگاکر دو منزلیں بنائی گئی تھیں اور دونوں منزلوں پر مسافر لدے ہوئے تھے۔ یہ مسافر مغربی راجستھان میں پوکھرن کے قریب رام دیورا بابا کے مقدس مقام کی زیارت کے لیے جارہے تھے جہاں ان دنوں میلہ لگا ہوا ہے۔ | اسی بارے میں بس: چالیس ہلاکتوں کا خدشہ07 April, 2006 | انڈیا اترانچل: حادثہ، 48 باراتی ہلاک14 June, 2006 | انڈیا بس حادثے میں 56 افراد ہلاک20 October, 2006 | انڈیا چینئی: ریل اور وین کی ٹکر،11 ہلاک16 April, 2007 | انڈیا جموں میں بس حادثہ: تیس ہلاک 25 April, 2007 | انڈیا ٹریفک حادثوں میں پچاس ہلاک15 May, 2007 | انڈیا انڈیا: بس حادثے میں 19 ہلاک02 September, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||