ٹرین حادثے میں چودہ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا میں ایک ٹرین حادثے میں متعدد ہندو عقیدت مند ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک چودہ لاشوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جن میں آٹھ لاشیں وہ ہیں جنہیں دریا سے نکالا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گونڈا کے مردہ خانے پہنچا دیا گیا ہے لیکن خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ حادثہ جمعرات کی شب پیش آیا جب بھگوان شِو کے عقیدت مند ایک ٹرین سے کرنیل گنج علاقہ میں مذہبی تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔ لیکن جب ٹرین مقدس سریو دریا کے اوپر ایک پل سے گزر رہی تھی تو مسافروں نے دریا کا پانی لینے کے لیے ٹرین کی چین کھینچ کر ٹرین روک دی۔ لیکن جب وہ ٹرین سے اتر کر پانی لینے کے لئے پٹریوں پر اترے تو وہ لوگ دوسری طرف سے آنے والی ایک تیز رفتار ٹرین کے نیچے آگئے اور بعض ٹرین سے بچنے کے لئے دریا میں کود گئے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹرین پل پر تھی اور اگر ٹرین کا ڈرائیور ایمرجنسی بریک لگاتا تو اس سے بڑا حادثہ واقع ہو سکتا تھا۔ پولیس کے ایک سیئنر اہلکار ڈاکٹر سنجے ٹراڈے نے بی بی سی کو بتایا کہ سریو دریا میں لاشوں کی تلاش کے لیے کام جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کے وقت پٹرویوں پر قریب تین سو عقیدت مند موجود تھے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اندھیرے اور مقامی افراد کے غصے کے سبب راحت کی کارروائی میں تاخر ہورہی ہے۔ جیسے ہی حادثہ کی خبر نزدیکی گاؤں تک پہنچی مشتعل ہجوم نے ریلوے کی بعض جائداد کو نقصان پہنچایا اور آگ لگا دی۔ امدادی کارروائیوں میں مبینہ تاخیر کے خلاف گونڈا شہر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا اور دکانداروں نے احتجاج میں کاروبار بند کر دیا۔ | اسی بارے میں "غریب رتھ ایکسپریس" 04 October, 2006 | انڈیا بہار: پُل گرنے سے بتیس افراد ہلاک02 December, 2006 | انڈیا ٹرین میں تخریب کاری: 66 ہلاک19 February, 2007 | انڈیا بدھ زائرین کےلیے خصوصی ٹرین28 March, 2007 | انڈیا لالو کے دیس میں ٹرین کو دھکہ18 May, 2007 | انڈیا ممبئی ٹرین دھماکے: فرد جرم عائد07 August, 2007 | انڈیا بھارت: تیز رفتار ٹرین کا افتتاح 15 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||