بدھ زائرین کےلیے خصوصی ٹرین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں بدھ مت کی اہم زیارت گاہوں تک زائرین کی آسان رسائی کے لیے ایک خصوصی ریل گاڑی کا آغاز کیا گیا ہے جو نیپال میں مہاتما بدھ کے مقامِ پیدائش کے مقام بھی جایا کرے گی۔ ’مہاپاری نروان‘ نامی یہ ٹرین حکومت اور محکمہ سیاحت کے تعاون سے چلائی گئی ہے اور اس کا مقصد بدھ مت کے پیروکاروں کو بھارتی زیارت گاہوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ ریلوے کے حکام کے مطابق نئی ریل سروس کا آغاز 28 مارچ ے ہوگا اور اس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ’مہاپاری نروان‘ ٹرین گوتم بدھ کے نروان کے ڈھائی ہزار سال مکمل ہونے پر شروع کی گئی ہے۔ یہ ٹرین دلی سے چلےگی اور آٹھ روز کی مسافت کے دوران بھارت میں گیا، بنارس، کشی نگر اور نیپال میں لمبنی جیسی بدھ مت کی بارہ اہم زیارت گاہوں پر رکےگی۔ سیاحت کی غرض سے یہ ریل گاڑی تاج محل اور فتح پور سیکری کے لیے آگرہ میں بھی رکے گی۔ اس ٹرین میں سفر کرنے والے سیاحوں کو رہائش، کھانا، خاص مناظر کی سیر کرانے اور گائیڈز کی فراہمی جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس کے لیے بیرونی ممالک کے سیاحوں کوویزا فراہم کرنے میں بھی مدد کی جائے گی ۔ سنگا پور، ویتنام، جاپان، تھائی لینڈ کوریا اور سری لنکا جیسے ممالک میں بدھ مذہب کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو زیارت کے لیے اکثر بھارت آتے ہیں۔ بدھ مذہب کی اہم زیارت گاہیں ہندوستان میں ہیں لیکن نقل و حمل کا بہتر نظام نہ ہونے کے سبب وہاں تک رسائی میں دشواری ہوتی تھی۔ نئی ٹرین پوری طرح ائر کنڈیشنڈ ہوگی جس میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ درجے کی سیٹیں بھی ہیں۔ فرسٹ کلاس کا خرچ ایک سو پچاس ڈالر یومیہ ہوگا۔ سیکنڈ کلاس کے لیے ایک سو پانچ جبکہ تھرڈ کلاس کے لیے اٹھاسی ڈالر یومیہ کرایہ ادا کرنا ہوگی۔ | اسی بارے میں بہار: بدھ مراکز کی اہمیت میں اضافہ12 November, 2006 | انڈیا چین: پہلا عالمی بدھ مت فورم 13 April, 2006 | آس پاس دلتوں نے مذہب تبدیل کر لیا14 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||