ممبئی ٹرین دھماکے: فرد جرم عائد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک سال قبل ممبئی کی ٹرینوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے لیے پولیس نے تیرہ ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دیگر پندرہ مشتبہ افراد کو پکڑنے کی کوشش میں ہے جن میں سے بیشتر کو پاکستانی شہری بتایا گیا ہے۔ گزشتہ سال گیارہ جولائی کو ممبئی میں ہونے والے ان ٹرین دھماکوں میں 187 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جن افراد ہر فرد جرم عائد کی ہے گئی انہوں نے الزامات سے انکار کیا۔ خبررساں ادارے اے پی کے مطابق جج مرِدولا بھاٹکر نے کہا کہ ان افراد نے مسلم نوجوانوں کو’مذہب کے نام پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے اکسایا۔‘ ان افراد پر پاکستان سے سرگرم شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ہونے کا الزام ہے۔ پاکستان نے ممبئی دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||