BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 February, 2006, 09:40 GMT 14:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: تیز رفتار ٹرین کا افتتاح

لالو پرساد یادو
ریلوے کے وزیر لالو پرساد نے ہری جھنڈی دکھا کر ٹرین کا افتتاح کیا
بھارت کے ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو نے بدھ کو ملک کی سب سے تیز رفتار ریل گاڑی کا افتتاح کیا ہے۔

یہ ٹرین ایک سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی اور ابتداء میں اسے دلی اور آگرہ کے درمیان میں چلایا گیا ہے۔

دلی، آگرہ اور بھوپال کے درمیان چلنے والی ’شتابدی ایکسپریس‘ ٹرین کی رفتار ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ تھی لیکن اب دلی سے آگرہ کے درمیان اس ٹرین کی رفتار ڈیڑھ سو کلو میٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے اور آگرہ کے بعد بھوپال کے لیے ٹرین کی رفتار پھر معمول کے مطابق ہوگی۔

اس مقصد کے لیے ریل کی پٹری کو باقاعدہ درست کیا گیا ہے اور اب دلی اور آگرہ کے درمیان ایک سو بانوے کلومیٹر کی مسافت دو گھنٹے سے کم وقت میں طے کی جاسکے گی۔

اس سے قبل دلی سے آگرہ کے درمیان سفر کے لیے کم سے کم ڈھائی گھنٹے لگتے تھے۔

ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو نے نئی دلی ریلوے سٹیشن پر ہری جھنڈی دکھا کراس ٹرین کو آگرہ کے لیے روانہ کیا۔ اس موقع پرسائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر کپل سبل بھی موجود تھے۔

یادو نے کہا کہ ’اس ریل کے ذریعے ہم اس سروس کا اندازہ کر رہے ہیں اور اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اسے ممبئی اور کلکتہ جیسے بڑے شہروں کے لیے بھی شروع کیا جائےگا‘۔

بھوپال اور دلی کے درمیان چلنے والی اس نئی شتابدی ایکسپریس ٹرین کے تمام ڈبے اور انجن بھی نیا ہے لیکن اس میں بعض اضافی سہولیات مہیّا کی گئی ہیں۔

یہ ریل ہفتے میں چھ روز چلائی جائے گی اور چونکہ جمعہ کو اگرہ کا مشہور تاج محل بند رہتا ہے اس لیے ٹرین بھی جمعہ کو نہیں چلے گی۔

اسی بارے میں
لالو نے چھٹی کروا دی
11 August, 2004 | انڈیا
بھارت کا نیا ریل بجٹ
06 July, 2004 | انڈیا
ایشیائی ممالک کی ریل لائن
21 September, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد