بی جے پی کے وزیراعظم ایڈوانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کے سینئر رہنما لال کرشن ایڈوانی کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ یہ اعلان لال کرشن ایڈوانی، پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ اور دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پیر کی شام کو کیا گیا۔ اس اعلان کے ساتھ پارٹی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔ اس موقع پر لال کرشن ایڈوانی نے کہا ’میں بھارتیہ جنتا پارٹی، پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور اٹل بہاری واجپئی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میری کوشش ہوگی کہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پورا کروں۔‘ ایڈوانی کے نام کا اعلان کرتے ہوۓ پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی طویل عرصے سے بیمار ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ان کے لیے اب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنا مشکل ہے لہٰذا یہ ذمہ داری لال کرشن ایڈوانی کو سونپ دی جائے۔ اٹل بہاری واجپئی اپنی علالت کی وجہ سے گزشتہ کچھ مہینوں سے پارٹی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لے پا رہے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی میں لال کرشن ایڈوانی کا مقام کئی معنوں میں اٹل بہاری واجپئی کے برابر رہا ہے اور واجپئی کی غیر موجودگی میں ایڈوانی سیاسی سرگرمیوں میں بھی پارٹی کے اعلیٰ ترین رہنما کے طور پر پیش ہوتے رہے ہیں۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک ایسے وقت میں ایڈوانی کے نام کا اعلان کیا جب امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر بائیں بازوں کی جماعتیں اور حکمراں جماعت میں اختلاف گہرے ہوتے جا رہے ہیں اور ملک میں وسط مدتی انتخابات ہوسکتے ہیں۔ | اسی بارے میں گجرات: انتخابی مہم کا اختتام09 December, 2007 | انڈیا انتخابی مہم: ترقیاتی پروگرام یا جذباتی مسائل07 December, 2007 | انڈیا کرناٹک اسمبلی تحلیل کر دی گئی 29 November, 2007 | انڈیا پارلیمنٹ میں نندی گرا م پر ہنگامہ 19 November, 2007 | انڈیا کرناٹک: بی جے پی حکومت کو خطرہ19 November, 2007 | انڈیا جسونت سنگھ پر مقدمے کا حکم05 November, 2007 | انڈیا رام سیتو انتخابی معاملہ: بی جے پی22 September, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ:بی جے پی ناراض04 August, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||