جسونت سنگھ پر مقدمے کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی ایک ذیلی عدالت نے بھاریتہ جنتارپارٹی (بی جے پی) کے سنئیر رہنما جسونت سنگھ اور ریاستی کابینہ کے تین وزراء سمیت دس لوگوں کے خلاف منشیات کےاستعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ پیر کو ایک مقامی باشندے اوم پرکاش وشنوئی کی عرضی پر دیاہے، عرضی گزار نے الزام لگایا ہے کہ جسونت سنگھ نے باڑمیر ضلع میں واقع اپنے آبائی گاؤں میں منعقدہ ایک دعوت میں افیون کا استعمال کیا تھا۔ جسونت سنگھ نے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے۔ جسونت سنگھ کے بیٹے اور باڑ میر سے بی جے پی کے رکن پارلیمان مانوندر سنگھ کا کہنا ہےکہ ’ریان‘ ایک روایت ہے جس کے تحت خوشی و غم میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ خوشی کا موقع تھا جس میں صرف کیسر(زعفران) تقسیم کی گئی تھی، افیون یا دیگر منشیات تقسیم نہیں کی گئی تھی‘۔ اوم پرکاش وشنوئی کے وکیل مالم سنگھ نے بی بی سی کو بتایاکہ جودھپور کی خصوصی عدالت نے باڑمیر ضلع کی پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور معاملہ کی تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریاست میں حکمراں جماعت کے بعض ناراض رہنما ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما جسونت سنگھ کے آبائی گاؤں جسولہ میں جمع ہوئے تھے، جہاں ایک دعوت کا اہتمام کیا گيا تھا۔ جسونت سنگھ کی دعوت میں شریک ہونے والے رہنماؤں نے چند روز قبل چتوڑ گڑھ میں منعقدہ ریاستی مجلس عاملہ کی مٹینگ کی مخالفت کی تھی۔ ناراض رہنماؤں نے بعض وزراء کو نشانہ بناکربراہِ راست وزیر اعلٰی وسندھرا راجے سندھیا پر نکتہ چینی کی تھی۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ جسونت سنگھ کے خلاف عدالتی عرضی دراصل ریاست میں بی جے پی کے درمیان آپسی رساکشی کا نتیجہ ہے۔ جسولہ سرحدی ضلع باڑمیر میں واقع ہے اور یہاں سے جسونت سنگھ کے بیٹے مانوندر سنگھ بی جے پی کے رکن پارلیمان ہیں اور وہ اپنے علاقے میں سیلاب کے بعد راحت کے کاموں میں مبنیہ طور پر سست رفتاری کے لیے ریاستی حکومت سے ناراض ہیں۔ |
اسی بارے میں سابق وزیر خارجہ کا انکشاف، تنازعہ24 July, 2006 | انڈیا تفصیلات حکومت کے پاس: جسونت30 July, 2006 | انڈیا ’جسونت کے خط میں کچھ نیا نہیں‘30 July, 2006 | انڈیا جسونت شکتی پوجا کے لئے روانہ31 January, 2006 | انڈیا ’سیاست کیلیے نہیں زیارت کیلیے‘21 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||