تفصیلات حکومت کے پاس: جسونت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخارجہ جسونت سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نرسمہا راؤ کے اقتدار میں جوہری راز چوری کرنے والے شخص کے بارے میں تمام تفصیلات وزیراعظم منموہن سنگھ کو دے دی ہيں۔ حال ہی میں شائع کی گئی جسونت سنگھ کی کتاب ’اے کال ٹو آنر‘ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے پاس ایک خط ہے جس میں ساری باتیں بہت تفصیل سے بتائی گئی ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ممبئی میں جسونت سنگھ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں انہون نے دو مرتبہ ووزيراعظم سے ملاقات کرنے کی درخواست کی تھی لیکن انہیں کوئی جواب حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے خبررساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’جب دو مرتبہ کوئی جواب نہیں آیا تو بالآخر میں نے کسی کا نام ظاہر کیے بنا تمام تفصیلات ایک خط کے ذریعے وزیراعظم تک پہنچا دی ہے۔‘ ایجنسوں کے مطابق جسونت سنگھ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خط گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے وزیراعظم کے پاس ہے اور اب وہ ملک کی بہتری کے مدنظر جو بھی کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے جسونت سنگھ کے اس انکشاف سے ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا تھا کہ نرسمہاراؤ کی حکومت کے ایک اہلکار نے جوہری راز چوری کیے تھے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی جسونت سنگھ کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اس اہلکار کا نام بتائیں جو مبینہ طور پر جاسوسی کر رہا تھا۔ جسونت سنگھ نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی وزیراعظم کو اس شخص کا نام بتا دیں گے۔ حکمراں کانگریس کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس کے بارے میں دس برس سے جانتے تھے تو انہوں نے اتنے دنوں تک خاموشی کیوں اختیار کر رکھی تھی۔ |
اسی بارے میں جوہری معاہدے میں پیچیدگی18 April, 2006 | انڈیا ’معاہدہ بھارت کے حق میں نہیں‘29 June, 2006 | انڈیا بھارت۔امریکہ معاہدے کی منظوری29 June, 2006 | انڈیا انڈین تنصیبات: عالمی معائنہ کاری08 July, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے کیلیئے انڈین اپیل01 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||