بھارت۔امریکہ معاہدے کی منظوری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینیٹ کی ایک اہم کمیٹی نے انڈیا۔امریکہ سویلین جوہری معاہدے کی بھاری اکثریت سے منظوری دیدی ہے۔ امریکی کانگریس سے منظوری سے قبل اس جوہری معاہدے سے سینیٹ کی کمیٹی کا اتفاق کرنا ضروری تھا۔ جمعرات کو ’تعلقات خارجہ سے متعلق سینیٹ کی کمیٹی‘ نے دو کے مقابلے سولہ ووٹوں سے جوہری معاہدے کی منظوری دیدی جس کا مقصد امریکہ اور انڈیا کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے بھی اس معاہدے کی اکثریت سے منظوری دیدی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اس معاہدے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ انڈیا کو امریکی قوانین سے مستثنیٰ قرار دینے سے جوہری عدم پھیلاؤ کی مہم کو دھچکا پہنچ سکتا ہے۔ سینیٹ کی کمیٹی نے جوہری معاہدے کی منظوری ایسے دن دی ہے جب خود انڈیا میں حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما مرلی منوہر جوشی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں جوہری تجربے کے اپنے حق کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑنا چاہیے، کسی ایسی شرط کو بھی تسلیم نہ کیا جائے جس سے ہمارے جوہری نظام کی آزادی خطرے میں ہو۔‘ مرلی منوہر جوشی نے کہا: ’حکومت کو چاہیے کہ وہ اس بات پر غور کرے کہ اس بارے میں جو اقدامات کیے جارہے ہیں اس سے ملک کا فائدہ ہوگا یا پورے جوہری نظام کو گروی رکھا جارہا ہے۔‘ امریکی صدر بش نے یہ جوہری معاہدہ مارچ میں انڈیا کے دورے کے دوران کیا تھا۔اس معاہدے کے بعد انڈیا کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کے باوجود امریکی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ سن 1974 میں بھارت کے جوہری تجربے کے بعد امریکی پالیسی کے تحت امریکہ نے بھارت کے ساتھ جوہری تعاون ختم کردیا تھا۔ اب یہ نیا معاہدہ امریکہ کی اپنی پالیسی کے بھی خلاف ہوگا۔ |
اسی بارے میں ہند،روس بڑھتا ہواجوہری اشتراک 17 March, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے کیلیئے انڈین اپیل01 April, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے میں پیچیدگی18 April, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ جوہری معاہدے پر غور27 June, 2006 | انڈیا جوہری معاہدہ پینل سے منظور28 June, 2006 | انڈیا معاہدہ بھارت کے حق میں نہیں: جوشی29 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||