سابق وزیر خارجہ کا انکشاف، تنازعہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخارجہ جسونت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نرسمہا راؤ کے اقتدار میں ان کے دفتر سے کوئی اہلکار جوہری راز چوری کر رہا تھا۔ جسونت سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے بارے میں تقریباً دس برس قبل پتہ چلا تھا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں شائع اپنی کتاب ’اے کال ٹو آنر‘ میں لکھا ہے کہ ان کے پاس ایک خط ہے جس میں ساری باتیں بہت تفصیل سے بتائی گئی ہیں۔ انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا اور کہا ’وزیراعظم کے دفتر میں ایک اہلکار تھا جو جوہری معاملوں کی جانکاری امریکہ کو دے رہا تھا‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کہ واجپئی حکومت کے قیام کے بعد اس کے بارے میں پتہ چلا تاہم انہوں نے اس کے بارے میں امریکہ سے کوئی احتجاج نہیں کیا تھا کیونکہ بقول ان کے ساری حکومتیں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ان کے اس انکشاف سے ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے اور حکمران کانگریس پارٹی پہلے ہی یہ اشارہ کر چکی ہے کہ وہ اس الزام کو آسانی سے نہیں لے گی۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے جسونت سنگھ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس اہلکار کا نام بتائیں جو مبینہ طور پر جاسوسی کر رہا تھا۔ کانگریس کا کہناہے کہ اگر وہ اس کے بارے میں دس برس سے جانتے تھے تو انہوں نے اتنے دنوں تک خاموشی کیو ں اختیار کر رکھی تھی۔ جسونت سنگھ نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ 1999کے قندھار ہائی جیک سے متعلق بعض الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں کانگریس کے ایک رہنمانے یہ الزام لگایا تھا کہ انڈین ائرلائن کے اغواء شدہ طیارے کے مسافروں کی رہائی کے لیئے تین شدت پسندوں کو رہا کرنے کے علاوہ مسٹر سنگھ نے تقریبا نو سو کروڑو روپے ( بیس کروڑ ڈالر) بھی اغواء کاروں کو دیے تھے۔ مسٹر سنگھ نے انڈین ائر لائن کے طیارے کے اغواء کا مفصل ذکر اپنی کتاب میں کیا ہے اور لکھا ہے کہ اغوا کاروں کے مطالبے پر ’تین دہشت گردوں کو چھوڑنے کا فیصلہ کابینہ نے متفقہ طور پر کیا تھا‘۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا اغواء کاروں کو کوئی رقم بھی ادا کی گئی تھی یا نہیں۔ مسٹر سنگھ نے ایک انٹرویو میں اس الزام کی تردید کی ہے کہ انہوں نے شدت پسندوں کو کوئی رقم دی تھی۔ حقیقت جو بھی ہو، اس معاملے کا پارلیمنٹ میں اٹھایا جانا لازمی ہے۔ مسٹر سنگھ نے اپنی اس کتاب میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بی جے پی رام مندر تحریک کے حامیوں کو بابری مسجد کے انہدام سے نہیں روک سکی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ گجرات کے فسادات نے واجپئی حکومت کی کو شدید نقصان پہنچایا۔ | اسی بارے میں جسونت سنگھ کی بھارت واپسی 07 February, 2006 | انڈیا جسونت شکتی پوجا کے لئے روانہ31 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||