جوہری معاہدہ:بی جے پی ناراض | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارت اور امریکہ کے درمیان غیر فوجی جوہری ٹیکنالوجی کے اشتراک پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ حال ہی میں حکومت کی جانب سے اس معاہدے کی تقصیلات جاری کی گئی تھیں۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سیئنر رہمنا یشونت سنہا نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ غیر فوجی جوہری ٹیکنالوجی کا یہ سمجھوتہ ملک کے جوہری پروگرام کی خودمختاری اور بیرونی پالیسی کے احتیارات پر حملہ ہے اس لیے ہم اس معاہدے کو منظور نہیں کرسکتے۔ بی جے پی نے معاہدے پر مزيد تحقیق کرنے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس اشتراک پراگلا قدم اس وقت تک نہیں اٹھانا چاہیے جب تک یہ کمیٹی اپنی رپورٹ پارلیمان کو نہ سونپ دے اور پارلیمنٹ کی جانب سے اس کی منظوری نہ مل جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نےآئین اور قوانین میں ضروری ترمیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ ملک کی خودمختاری ، علاقائی یکجہتی اور قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے معاہدوں کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری کو لازمی بنا دیا جائے۔ کانفرنس میں بی جے پی کے دوسرے سینئر رہنما ارن شوری نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد ہندوستان کا درجہ غیر جوہری طاقت والے ملکوں کے برابر ہو جائے گا۔ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلی تحریر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ بھارت کو جوہری ایندھن کا ذخیرہ کرنے میں اس حد تک مدد کرے گا کہ بھارت کے جوہری ری ایکٹروں کی قابلِ استعمال معیاد تک جوہری ایندھن کی کمی نہ ہونے پائے۔ تفصیلات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر بھارت نے مستقبل میں ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ کیا اور اس صورت میں امریکہ کو ایندھن کی فراہمی روکنا پڑی تو امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی تیسرے ملک سے جوہری ایندھن بھارت کے ری ایکٹروں تک نہ پہنچے۔ گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کے درمیان تکنیکی اشتراک پر معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور اسمبلیوں کی جانب سے منظوری کے بعد معاہدے کا باضابطہ طور پر تفصیلی اعلان کیا جائے گا۔لیکن اس اشتراک پر ہندوستان کی حکومت کو حزب اختلاف کے علاوہ اس کی اتحادی بائيں بازو کی جماعتوں سے بھی مخالفت کا سامنا ہے۔ | اسی بارے میں جوہری معاہدہ آخری مرحلے میں: منموہن18 July, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے کی منظوری 25 July, 2007 | انڈیا انڈیا امریکہ جوہری اشتراک کی تفصیل03 August, 2007 | انڈیا بھارت اور امریکہ کا جوہری معاہدہ27 July, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پر مذاکرات ناکام 02 June, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||