کرناٹک اسمبلی تحلیل کر دی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک کی اسمبلی تحلیل کردی گئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابات کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق صدر پرتیبھا پاٹل نے مرکزی حکومت کی سفارش پر بدھ کو اسمبلی تحلیل کرنے کے حکم پر دستخط کر دیے تھے۔ کرناٹک اسبملی گزشتہ دو ہفتوں سے معطل تھی۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ واضح رہے کہ اس ماہ کی انیس تاریخ کو کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدورپا نے اپنی حلیف جماعت جنتا دل سیکولر کی طرف سے حمایت واپس لیے جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ کرناٹک میں 2005 کے اسبملی انتخابات میں کسی جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملی تھی۔ بی جے پی اور جنتا دل کے درمیان اقتدار میں ساجھے داری کے معاہدے کے تحت دونوں جماعتوں کو بیس بیس مہینے کے بعد اقتدار ایک دوسرے کو منتقل کرنا تھا۔ تاہم جنتا دل نے بیس مہینے پورے کرنے کے بعد بی جے پی کو اقتدار سونپنے کے بجائے ریاست میں سیاسی بحران پیدا کر دیا اور وہاں گزشتہ مہینے صدر راج نافذ کرنا پڑا تھا۔ | اسی بارے میں کرناٹک میں صدر راج نافذ20 November, 2007 | انڈیا کرناٹک: بی جے پی حکومت گرگئی19 November, 2007 | انڈیا کرناٹک: بی جے پی حکومت کو خطرہ19 November, 2007 | انڈیا کرناٹک، بی جے پی کی پہلی حکومت 12 November, 2007 | انڈیا کرناٹک میں صدر راج کی سفارش 09 October, 2007 | انڈیا بنگالورو، میسورو، منگالورو03 November, 2006 | انڈیا کرناٹک: دھرم سنگھ حکومت کا خاتمہ28 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||