کرناٹک: دھرم سنگھ حکومت کا خاتمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ دھرم سنگھ نے اپنا استعفٰی گورنر ٹی این چتر ویدی کو بھیج دیا ہے اور اب ریاست میں نئی حکومت بنانے کے لیے بھارتیہ جنتاپارٹی و جنتادل ایس اتحاد تیاری کررہی ہیں۔ جنوبی بھارت کی کسی بھی ریاست میں بی جے پی اب تک اقتدار حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اگراس نئے اتحاد کی کوششیں کامیاب ہوتی ہیں توجنوب میں اس کی یہ پہلی سرکار ہوگی۔ گزشتہ روز اسمبلی میں زبردست ہنگامہ ہوا تھا اور پھر سپیکر نے اسمبلی کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد وزیر اعلیٰ دھرم سنگھ نے بھی استعفٰی دینے سے انکار کردیا تھا لیکن بی جے پی اور جنتادل ایس کے ارکان نے اس کے خلاف گورنر کی رہائش پر دھرنا دیا اور بالاخرگورنر نے وزیر اعلیٰ دھرم سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں استعفٰی دینے کا مشورہ دیا۔ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیےگورنر نئےاتحاد کو کب دعوت دیں گے لیکن بعض ذرائع کے مطابق جنتا دل ایس کے لیڈر کمارا سوامی جلدی ہی نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کریں گے۔ امکان ہے کہ گورنر فروری کے پہلے ہفتے میں انہیں حلف بردادی کے لیے دعوت دیں۔ کرناٹک میں کانگریس حکومت کے خاتمے سے جہاں پارٹی کو زبردست جھٹکا لگا ہے وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے یہ بڑی خوش آئند خبر ہے۔ ابھی تک اس کا زیادہ تر اثر رسوخ شمالی بھارت میں دیکھا گیا ہے لیکن اس نئی حکومت میں بی جے پی کی شمولیت سے اس کے لیے یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ کرناٹ میں کانگریس اور جنتادل (ایس) کی مخلوط حکومت تھی لیکن وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے دونوں میں کافی دنوں سے رشا کشی جاری تھی۔ اس حکومت کےگرنے کی قیاس آرائیاں اسی وقت شروع ہوگئی تھیں جب جنتادل (ایس) کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے سابق وزیرِاعظم اٹل بہاری واجپئی سے گزشتہ دنوں ملاقات کی تھی۔ مسٹر گوڑا کہتے رہے ہیں کہ وہ بی جے پی سے کبھی ہاتھ نہیں ملائیں گے لیکن بنگلور واپس آتے ہی ان کے بیٹے کمار راما سوامی نے اعلان کر دیا تھا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر ایک نئی حکومت تشکیل دیں گے۔ گوڑا کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نےانہیں دھوکا دیا ہے لیکن تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یہ سب سیاست ہے اور وہ خود اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں ۔ | اسی بارے میں کرناٹک: مخلوط حکومت کی کوشش17 May, 2004 | انڈیا کرناٹک ماؤ حملہ، 6 والے ہلاک11 February, 2005 | انڈیا کرناٹک حکومت خطرے میں 19 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||