BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 May, 2004, 17:29 GMT 22:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرناٹک: مخلوط حکومت کی کوشش
وی پی گوڑا
وی پی گوڑا بھارت کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں
کانگریس اور سابق بھارتی وزیر اعظم و پی گوڑا کی پارٹی، جنتا دل سیکولر، مل کر کرناٹک کی ریاست میں حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حالیہ انتخابات میں کرناٹک میں کوئی جماعت بھی واضح اکثریت حاصل کر نے میں کامیاب نہیں سکی ہے۔

جنتا دل سیکولر پارٹی نے و پی گوڑا کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے ساتھ ملاقات کر کےکرناٹک میں ایک سیکولر حکومت بنانے کے لیے بات چیت کریں تاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں بھی حکومت تشکیل نہ دے سکے۔
کرناٹک میں کانگریس کے صدر جناردھن پوجرے نے کہا کہ ان کی پارٹی کرناٹک میں مخلوط حکومت بنانے کے حق میں ہے تاکہ ایک فرقہ وارنہ پارٹی کو ریاست میں حکومت بنانے سے روکا جا سکے۔
بی جے پی کرناٹک اسمبلی کی کل 224 سیٹوں میں 79 سیٹیں جیت کر سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی پارٹی تو بن گئ لیکن اس کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے کوئی دوسری جماعت اس سے ساتھ تعاون کے لیے تیار نہیں ہے۔
کانکریس کرناٹک اسمبلی میں 65 سیٹیں اور جنتادل سیکولر 58 سیٹیں حاصل کر کے مجموعی طور پر 123 نشستیں حاصل ہو گئ ہیں۔ جو کہ حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت سے زیادہ ہیں۔
بی جے پی کے کرناٹک کے صدر اننتھ کمار نے کہا کہ الیکشن کے بعد کانگریس اور جنتادل سیکولرمیں اشتراک مفادات کی سیاست ہے۔ اور ان نظریات کی بالکل نفی ہے جن کا پرچار دونوں جماعتیں انتخابات سے پہلے کرتی رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد