BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 October, 2007, 17:21 GMT 22:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرناٹک میں صدر راج کی سفارش
رامیشور ٹھاکر
گورنر کرناٹک رامیشور ٹھاکر نے مرکزی حکومت گورنر راج کی سفارش کی تھی
ہندوستان کی مرکزی حکومت نے جنوبی ریاست کرناٹک میں اسمبلی کی معطلی اور صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔

مرکزی کابینہ نے یہ فیصلہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ کمارا سوامی کے استعفے کے بعدگورنر رامیشور ٹھاکر کی سفارش پر کیا ہے۔

کرناٹک کے وزیراعلٰیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی پیر کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ کرناٹک میں اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے حمایت واپس لینے کے فیصلے کے بعد جنتادل سیکولر کی مخلوط حکومت اقلیت میں آگئی تھی۔

دونوں جماعتوں کے درمیان ایک سمجھوتے کے مطابق جنتادل سیکولر کو تین اکتوبر کو حکومت کی سربراہی اتحادی جماعت بی جے پی کو منتقل کرنی تھی لیکن عین وقت پر وزيرِاعلٰیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے اس سے انکار کر دیا۔

ایچ ڈی کمارا سوامی نے پہلے اٹھارہ اکتوبر کو ریاستی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا تا کہ وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکیں لیکن کانگریس کے رہنماؤں کی گورنر سے ملاقات اور ان کی جانب سے حکومت برخاست کرنے کی درخواست کے بعد انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

خلاف ورزی یا زبردست دھوکہ
 گزشتہ سنیچر کو بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے کہا تھا کہ کرناٹک کے وزیرِاعلٰی ایچ ڈی کمارا سوامی کے والد اور سابق وزیرِاعظم ایچ ڈی ڈیوگوڑا نے اقتدار کی منتقلی سے متعلق نہ صرف سمجھوتے کی خلاف ورزی کی بلکہ زبردست دھوکہ کیا ہے
یشونت سنہا

یاد رہے کہ گزشتہ سنیچر کو بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے کہا تھا کہ کرناٹک کے وزیرِاعلٰی ایچ ڈی کمارا سوامی کے والد اور سابق وزیرِاعظم ایچ ڈی ڈیوگوڑا نے اقتدار کی منتقلی سے متعلق نہ صرف سمجھوتے کی خلاف ورزی کی بلکہ زبردست دھوکہ کیا ہے۔

ریاست کی مخلوط حکومت گزشتہ ایک ہفتے سے بحران کا شکار تھی اور گزشتہ منگل کو سیاسی حالات مزید سنگین ہوگئے تھے جب نائب وزيراعلیٰ اور بی جے پی کے رہنما بی ایس یدیوروپا نے سبھی سترہ وزراء کے استعفے وزیراعلیٰ کے سپرد کر دیے تھے۔

تقریباً دو برس قبل ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے کے بعد جنتادل سیکولر اور بی جے پی کے درمیان باری سے مخلوط حکومت سازي کا معاہدہ ہوا تھا۔

اسی بارے میں
کرناٹک حکومت خطرے میں
19 January, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد