کانگریس کو چیلنج کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس پارٹی کا تین روزہ اجلاس جنوبی شہر حیدرآباد میں شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے پارٹی کے تقریبا پندرہ ہزار کارکنان جمع ہوئے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے اور اس کے سامنے سب سے بڑا چیلنچ یہ ہے کہ بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ روابط کیسے بہتر رکھے جائیں۔ کانگریس کی قیادت میں یو پی اے حکومت بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت سے اقتدار میں ہے۔ بایاں محاذ حکومت کی بعض پالیسیوں پر اکثر نکتہ چینی کرتا رہتا ہے۔ عام طور پر وہ حکومت کی اچھی پالیسیوں کا سہرا بھی اپنے سر لیتی ہیں۔ اس اجلاس میں کانگریس اپنے کارکنوں کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ وہ حکومت کے اچھے کاموں کو عوام تک پہنچائیں اور پارٹی کو لوگوں میں مقبول بھی بنائیں۔ کانگریس اس وقت ایک نہیں کئی مشکلات سے دو چار ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت پر ہورہا ہے جب پڑوسی ریاست کرناٹک میں اس کا اقتدار اختتام پذیر ہے۔ کرناٹک کے سیاسی داؤ پیچ میں بی جے پی نے کانگریس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کانگریس کے اس اجلاس پر اس کا سایہ صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہی ریاستوں میں کانگریس کا اقتدار آہستہ آہستہ سمٹ رہا ہے جبکہ بی جے پی اتحادیوں کے ساتھ ملکر اپنے پر پھیلاتی جا رہی ہے ۔ پارٹی کو آئندہ برس کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنا ہے اور اسکے نتائج مرکزی حکومت پر اثر انداز ہوں گے۔ کانگریس کے لیے یہ تمام مسائل تشویش کا باعث ہیں۔ ہفتے کے روز کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اجلاس کی ابتدا ہوگئی ہے۔ لیکن اتوار کے روز اس اجلاس سے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی صدر سونیا گاندھی جیسے رہنما خطاب کریں گے۔ بھارت کی سب سے پرانی سیاسی جماعت کانگریس کا یہ بیاسی واں اجلاس ہے۔ مرکز میں پہلی بار کانگریس کسی مخلوط حکومت کی قیادت کرہی ہے اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہی اس کی سب سے بڑی پریشانی ہے۔ ماہرین کے مطابق کانگریس کے رویہ سے لگتا ہے کہ اسے اپنے اتحادیوں کے ساتھ بہتر تال میل رکھنا نہیں آتا ہے اورابھی مخلوط حکومت کے اصولوں سے بھی وہ ناواقف ہے۔ | اسی بارے میں اڈوانی کا فون بھی ٹیپ ہوا: بی جے پی09 January, 2006 | انڈیا ’ہند، امریکہ ایٹمی معاہدہ اچھا ہے‘12 January, 2006 | آس پاس کشمیر: پانچ شدت پسسند ہلاک 17 January, 2006 | انڈیا فساد کی سیاست؟17 January, 2006 | آس پاس کرناٹک حکومت خطرے میں 19 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||