BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 November, 2007, 22:51 GMT 03:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرناٹک، بی جے پی کی پہلی حکومت
 بی ایس یدوپا
بی جے پی کی جنوبی ہندوستان میں یہ پہلی حکومت ہے
بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی مخلوط حکومت نے حلف اٹھا لیا ہے۔

پیر کو بی جے پی کے سینئر رہنما بی ایس یدوپا نے وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ان کے ساتھ نئی کابینہ کے چار وزراء نے بھی حلف اٹھایاہے۔ حکومت کی حلف برداری کے ساتھ ہی گزشتہ ایک مہینے سے ریاست میں جاری صدر راج کا خاتمہ ہوگیاہے۔

ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی جنوبی ہندوستان کی کسی ریاست میں یہ پہلی حکومت ہے۔

ادھر حکمراں اتحاد میں شامل جنتا دل سیکولر نے ابھی تک نائب وزیر اعلی کے عہدے کے لیے کسی نام کا اعلان نہيں کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائب وزیر اعلٰی سمیت جنتا دل سیکولر کے دیگر وزراء کے نام کا اعلان حکومت کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے بعد کیا جائےگا۔

بی جے پی حکومت اعتماد کا ووٹ پندرہ نومبر کو حاصل کرے گی۔

تقریباً دو برس قبل ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے کے بعد جنتادل سیکولر اور بی جے پی کے درمیان باری باری سے مخلوط حکومت سازي کا معاہدہ ہوا تھا اور پہلے جنتا دلی سیکولر نے بیس مہینے کے لیے حکومت بنائی تھی۔

گزشتہ مہینے کے اوائل میں حکومت کے بیس مہینے پورے ہونے کے بعد جنتا دل سیکولر اور بی جے پی کی مخلوط میں اقتدار کی منتقلی کے سوال پر تناز‏عہ کھڑا ہوگيا تھا جس کی وجہ سے اس وقت کے موجودہ وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی کو آٹھ اکتوبر کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد