BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 December, 2007, 00:08 GMT 05:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’خلیجی ریاستوں پر حملوں کا خطرہ‘
ایم کے نرائنن
ان مراکز میں چودہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے افراد زیر تربیت ہیں: نرائنن
بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ایم کے نرائنن نے امریکہ اور عرب خلیجی ریاستوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے معاشی اثاثوں پر دہشت گردوں کی طرف سے حملوں کی نئی لہر کے لیے تیار رہیں۔

ایم کے نرائنن بحرین کے شہر مانامہ میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس برائے علاقائی سلامتی سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے خفیہ اداروں کی اطلاعات کے مطابق القاعدہ نے پاکستان اور افغانستان سرحد کے قریب نئے تربیتی مراکز قائم کر لیے ہیں۔ ’ان مراکز میں چودہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے افراد زیر تربیت ہیں۔‘

غیر روایتی جنگ
 ان مراکز میں غیر روایتی جنگ کی بھرپور تربیت دی جا رہی ہے اور عرب خلیجی ریاستیں اس کا خاص ہدف ہو سکتی ہیں
ایم کے نرائنن

بھارت کے سکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ ان مراکز میں غیر روایتی جنگ کی بھرپور تربیت دی جا رہی ہے اور عرب خلیجی ریاستیں اس کا خاص ہدف ہو سکتی ہیں۔

کانفرنس میں موجود سکیورٹی امور کے بی بی سی کے نامہ نگار فرینک گارڈنر کے مطابق ایم کے نرائنن کا کہنا تھا کہ ان مراکز سے تربیت پانے والے نامی گرامی سیاستدانوں اور معاشی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب ریاستوں میں تیل کی پائپ لائنوں اور ذخیروں کے علاوہ بجلی کے کھمبوں اور سمندر کے راستے سفر کرنے والے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

بھارت کے سکیورٹی ایڈوائزر کے مطابق علاقے کو القاعدہ سے متاثر دہشت گردی کی ایک نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے بھی کانفرنس برائے علاقائی سلامتی سے خطاب کیا

کانفرنس میں امریکہ، بھارت، ایران، عراق کے علاوہ کئی عرب ریاستوں کے مندوبین شریک ہیں۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔

رابرٹ گیٹس نے الزام لگایا کہ ایران کی خارجہ پالیسی امریکہ، مشرقِ وسطیٰ اور خطے کے دوسرے ملکوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

تاہم انہیں میزبان ملک بحرین کے مندوب سمیت کئی دوسرے عرب ممالک کے مندوبین کی طرف سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ عرب ممالک کے مندوبین نے اسرائیل اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے امریکہ پر دوہرے میعار کا الزام لگایا۔

فائل فوٹودلی ڈائری
نیا میزائل، القاعدہ اور پاکستانی ہونے کا مسئلہ
دھماکے کے متاثرینملوث کون؟
’خودکش حملے: ہمسایہ ملک کی ایک فیکٹری‘
سعودی ’جہاد‘
پیسہ کہاں سے آتا ہے اور کہاں چلا جاتا ہے
اثامہ’مسئلہ القاعدہ‘
پاکستان کے لیے القاعدہ اور طالبان کا درد سر
 فیصل دیو جی القاعدہ کیا ہے؟
'لینڈسکیپس آف جہاد' کے مصنف سے گفتگو
جریکوعرب اخبارت کا غصہ
’جریکو آپریشن امریکہ و برطانیہ کی سازش تھی‘
خلیجِ فارسگوُگل بمباری
خلیج فارس کو خلیج عرب نہ کہیں: ایران
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد