BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 March, 2006, 15:34 GMT 20:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ و برطانیہ کے خلاف عرب اشتعال
جریکو
’امریکہ و برطانیہ اپنے معائنہ کاروں کو واپس بلانے کے بارے میں بے بنیاد عذر تراش رہے ہیں‘
فلسطین اور عرب کے بیشتر اخبارات غرب اردن کی جریکو جیل پر منگل کے اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ اوربرطانیہ کو ٹھہرا رہے ہیں۔

تجزیہ کار اسے اسرائیل کے ساتھ برطانیہ اور امریکہ کی ’سازش‘ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطٰی میں امن کا قیام خطرے میں پڑ گیا ہے۔

یہاں ہم کچھ اخبارات کا جائزہ پیش کررہے ہیں۔

فلسطینی اخبار: الحیات الجدیدہ
قابض فوج نے امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کرکے سادات اور بہت سے دیگر مطلوبہ فلسطینیوں کا اغوا کیا ہے۔

فلسطینی اخبار: الایام
اسرائیلی وزیر دفاع نے تسلیم کیا ہے کہ جریکو آپریشن کے بارے میں برطانیہ کے ساتھ سات روزہ مزاکرات کیئے گئے تھے۔ ا نہوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کو معائنہ کاروں کے ہٹائے جانے کا پہلے سے علم تھا۔

فلسطینی اخبار: القدس
برطانیہ نے امریکہ کے تعاون سے ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ مل کر سازش کی ہے۔ مئی 1948 میں بھی ایسا ہی کیا گیا تھا جب برطانوی فوجیں واپس بلائی گئی تھیں اور فوجی اڈے اسرائیل کے حوالے کردیئے گئے تھے۔ اب امریکہ و برطانیہ اپنے معائنہ کاروں کو جریکو سے واپس بلانے کے بارے میں بے بنیاد عذر تراش رہے ہیں۔

 یہ سازشی اور غداری پر مبنی حملہ تھا۔ ان حالات میں نہ تو اسرائیل اور نہ ہی امریکہ و برطانیہ یہ حق رکھتے ہیں کہ فلسطین کو اسرائیلی ریاست تسلیم کرنے کے لیئے مجبور کرسکیں۔
البیان

الحیات الجدیدہ:
فلسطین کی جیل میں موجود افرراد کے بارے میں معاہدہ تھا کہ کوئی حتمی فیصلہ ہونے تک وہ برطانوی و امریکی فوج کے زیر نگرانی رہیں گے۔ لیکن ان معائنہ کاروں کا یوں ہٹالیا جانا کسی طور بھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔ برطانیہ کا یہ الزام کہ یہ اقدام محمود عباس کی آمادگی کے ساتھ کیا گیا ہے، محض فلسطینی حلقوں میں نا اتفاقی ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔

یہ ’اسرائیل کی ماں‘ گریٹ بریٹن اور امریکہ کی سازش تھی۔ وہ ہر روز فلسطینیوں کے خلاف دشمنی ظاہر کرنے کا کوئی نہ کوئی طریقہ ڈھونڈ لیتے ہیں۔

شام کا اخبار تشرین:
کل کے واقعات امریکہ و برطانیہ کی افسوسناک سازش ہیں۔

لبنانی اخبار النہار:
کل کی کارروائی فلسطینی انتظامیہ کا تختہ الٹنے کی امریکی و برطانوی سازش تھی۔ حماس کی حکومت کے خلاف ایک حملہ۔

مصری اخبا الاحرام:
یہ آپریشن صورتحال کو ایک خطرناک سمت لے جانے کا اشارہ ہے۔ امریکہ و برطانیہ کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

مصری اخبار: الجمہوریہ
اسرائیلی سازش کسی کے لیئے بھی باعث حیرت نہیں تھی۔ لیکن حیرت تو امریکہ و برطانیہ کے معائنہ کاروں کی واپسی کے شرمناک اقدام پر ہے۔

سعودی اخبار الریاض:
پہلے سے سوچی سمجھی امریکہ و برطانیہ کی سازش۔

قطر کا اخبار الوطن:
اس کی ذمہ داری امریکہ و برطانیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اب کیا واشنگٹن اور لندن کی طرف سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی پر فلسطینی اعتبار کرسکیں گے؟

متحدہ عرب امارات کا الخلیج:
جریکو میں جو کچھ ہوا وہ ایک سکینڈل تھا۔ یہ امریکہ برطانیہ اور اسرائیل کی ملی بھگت تھی۔

متحدہ عرب امارات کا البیان:
یہ سازشی اور غداری پر مبنی حملہ تھا۔ ان حالات میں نہ تو اسرائیل اور نہ ہی امریکہ و برطانیہ یہ حق رکھتے ہیں کہ فلسطین کو اسرائیلی ریاست تسلیم کرنے کے لیئے مجبور کرسکیں۔

اسی بارے میں
غزہ: دو بچوں سمیت 5 ہلاک
07 March, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد