BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 November, 2007, 13:17 GMT 18:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حالات جلد معمول پر آ جائیں گے‘

 جنرل اے ایس سیکھون
مسلح مزاحمت کو ’اطمینان بخش‘حد تک قابو کرلیا گیا ہے:جنرل سیکھون
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تعینات ہندوستانی افواج کی پندرہویں کور کے کمانڈر جنرل اے ایس سیکھون نے کہا ہے کہ کشمیر میں مسلح مزاحمت کو ’اطمینان بخش‘حد تک قابو کرلیا گیا ہے اور ’بہت جلد ہم نارملسی بحال کر دیں گے۔‘

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ فوجی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’غیر مقامی جنگجوؤں کو سرینڈر کی پیشکش کی بجائے براہ راست ہلاک کیا جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ سے مسلح شدت پسندوں کی دراندازی میں کوئی تشویشناک اضافہ نہیں ہوا ہے۔ ’حالات ابھی سو فی صد نارمل نہیں ہوئے ہیں‘۔

پریس کانفرنس کے دوران جنرل سیکھون نے اعلان کیا کہ کشمیر میں جو غیر کشمیری دہشت گرد وارد ہوگا اس کو ہلاک کیا جائے گا کیونکہ غیر مقامی دہشت گردوں کو سرینڈر (خود سپردگی ) کی پیشکش نہیں کی جائے گی۔ ’ان کا یہاں کوئی رول نہیں ہے‘۔ جنرل کے بقول فوج کو ملی ٹینٹوں کے خلاف واضح کامیابی ملی ہے ’جسکے لئے سِول اور فوجی خفیہ ادارے مبارک بار کے مستحق ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا ’امسال اگست سے اب تک ایک سو چالیس دہشت گرد مارے گئے جن میں سے پچانوے کو کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوششوں کےد وران ہلاک کیا گیا‘۔

غیر مقامی دہشت گردوں کو سرینڈر کی پیشکش نہیں کی جائے گی

جنرل سیکھون کے مطابق گو کہ امسال پچھلے سال کے مقابلے کنٹرول لائن پر دراندازی کی زیادہ کوششیں ہوئیں لیکن دراندازی کے کامیاب واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

فوجی انخلا کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ہند کی وزارت داخلہ کی طرف سے انہیں تعلیمی اور طبی اداروں سے فوج نکالنے کے احکامات ملے تھے جن پر عمل کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ مقامی سطح پر شدید سیاسی مطالبات کے باوجود گزشتہ روز ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے فوجی انخلا کو یہ کہہ کر خارج ازامکان قرار دیا تھا کہ اس سے بچے کچھے دہشت گردوں کو ری گروپنگ ( تنظیم نو )کا موقعہ ملے گا۔

پچھلے دنوں بعض ہندوستانی اخبارات میں تبصرے شائع ہوئے جن میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پاکستان میں ایمرجینسی کے دوران وہاں مقیم جنگجو کشمیر میں دراندازی کرینگے۔ اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال میں جنرل سیکھون نے بتایا کہ، ’پاکستان کے اندرونی حالات کا کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے‘۔

پریس کانفرنس کے دوران اُن چھہ کشمیری جنگجوؤں کو پیش کیا گیا جن کے بارے میں جنرل سیکھون نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دہشتگردی سے تنگ آکر فوج کے سامنے سرینڈر کرلیا۔

ان میں جموں صوبے کے کشتواڑ ضلع سے تعلق رکھنے والے محمد عبداللہ کھٹانہ کو حرکت جہاد اسلامی نامی مسلح گروپ کے ڈپٹی دویژنل کمانڈر کے بطور متعارف کیا گیا۔ مذکور ’کمانڈر‘نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا ’ملی ٹینسی میں تو کچھ نہیں رہا اس لیے ہم نے فوج کے سامنے سرینڈر کیا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد