نندی گرام: تشدد میں چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے نندی گرام میں کثیرملکی کمپنیوں کو زمین الاٹ کیے جانے کی مخالف بھومی اوچھید پرتیرودھ سمیتی اور حکمراں بائیں محاذ کے کارکنوں کے درمیان تازہ تصادم میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ نندی گرا م کے علاقے میں آگزنی، بڑے پیمانے پر تخریب کاری اور لوٹ پاٹ کے واقعات کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہيں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تشدد کے واقعات میں تقریبا دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ تین روز سے جاری تشدد کے دوران تقریبا دو سے ڈھائی ہزار متاثرہ افراد نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر نندی گرا م کے اسکولوں اور پولیس تھانوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ نندی گرام سے وقتا فوقتا گولی باری اور بم پھیکنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں، دونون فریقین کی لڑائی میں پولیس بے بس نظر آرہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ رواں برس مارچ میں تشدد بھڑک اٹھنے کے بعد جب پولیس نے فائرنگ کی تھی تو زبردست نکتہ چینی کی گئی تھی اس لیے وہ اس بار کوئی کاروائی کرنے سے احتراز کر رہی ہے۔ بدھ کو حزب اختلاف کی جماعتوں کے کارکنوں نے حکمراں اتحاد کے خلاف احتجاجا کولکاتا سمیت کئی مقامات پر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔ اس کے خلاف وہاں کے عوام بھومی اچھید پرتیرودھ سیمتی کے تحت متحد ہوگئے تھے اور وہاں خونریز جھڑپوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جن میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے بعد نندی گرام، جسے حکمراں سی پی ایم کا گڑھ مانا جاتا ہے، سے سی پی ایم کے کارکنوں کو بے دخل کر دیا گیا اور تب سے وہ پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ حزب اختلاف کی رہنما ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ ’بدھا حکومت نندی گرام میں دہشت گردی اور خوف کا ماحول پھیلانے میں ملوث ہے اس لیے وہاں آنے والے فوجی دستوں کی کمانڈ مرکز کے ہاتھ میں ہونا چاہیے اور ریاستی حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہونا چاہیے۔‘ بدھادیو سرکار جو راشن کی دکانوں ميں بدعنوانی کے معاملے اور رضوان معاملے پر پہلے ہی عوامی مخالفت میں گھری ہوئی ہے اب نندی گرام کے حالات خراب ہونے سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ | اسی بارے میں مغربی بنگال میں احتجاجاً سڑکیں بند 07 November, 2007 | انڈیا مغربی بنگال میں سپر سٹور بند 28 August, 2007 | انڈیا مغربی بنگال کے مدارس میں ہندو طلبہ18 June, 2007 | انڈیا مغربی بنگال میں ہڑتال اور تشدد08 January, 2007 | انڈیا مغربی بنگال میں کسانوں کا احتجاج03 December, 2006 | انڈیا مغربی بنگال اور کیرالہ میں پولنگ 22 April, 2006 | انڈیا مغربی بنگال میں ووٹنگ شروع17 April, 2006 | انڈیا انضمام کی جائیداد مغربی بنگال میں18 March, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||