انضمام کی جائیداد مغربی بنگال میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی بنگال کے ایک خاندان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اسی خاندان کے ایک فرد ہیں، یہی نہیں اس خاندان نے آبائی جائیداد میں سے انضمام کو حصہ بھی دینے کی پیشکش کی ہے۔ انضمام نے وضاحت کی ہے کہ ان کا اس خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بڑی انکساری کے ساتھ جائیداد میں حصے کی پیشکش بھی منظور نہیں کی ۔ بردھوان کے سومیش پور گاؤں کے اسدالحق کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بھائی مزمل حق 1942 میں کراچی چلے گئے تھے۔ بعد میں ان سے رابطہ ٹوٹ گیا ۔ برسوں بعد اسد کو پتہ چلا کہ انکے بڑے بھائی کا پوتا ایک بڑا کرکٹر بن چکا ہے۔ اسد کو یقین ہے کہ انضمام ہی ان کے بھائی کا پوتا ہے۔ انہوں نے سومیش پور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آبائی جائیداد میں انضمام کو ان کا جائز حصہ دینے کے لیے تیار ہيں۔ جب انضمام کو اس کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنی جائیداد مجھے دے رہے ہیں تو اچھی بات ہے۔‘ مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اسدالحق نے محض شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا ہے اور اس کا دور دور تک کوئی تعلق انضمام سے نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||