BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 April, 2006, 08:20 GMT 13:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مغربی بنگال اور کیرالہ میں پولنگ

ووٹنگ
بنگال میں دوسرے مرحلے کے لیئے ووٹنگ ہو رہی ہے
ہندوستان کی ریاستوں مغربی بنگال اور کیرالہ میں آج اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

کیرالہ میں انتخابات کا یہ پہلا دور ہے جبکہ بنگال میں دوسرے مرحلے کے لیئے پولنگ ہو رہی ہے۔

جنوبی ریاست کیرالہ میں پہلے مرحلے کے لیے چھ ضلعوں میں انسٹھ نشستوں کے لیئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ریاست میں کانگریس کے زیر قیادت حکمراں یوناٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ اور مارکسی کیمونسٹ پارٹی کی قیادت میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

پہلے مرحلے میں کیرالہ کے وزیرِاعلٰی اومن چانڈی سمیت ان کے سات کابینی رفقاء بھی انتخابی میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کی پولنگ میں چار ضلعوں کے 66 حلقوں میں تین سو اڑتالیس امیدوار میدان میں ہیں۔ اس میں میدنی پور کی 16 ، ہوگلی کی 19 ، ہاوڑہ کی 16 اور نودیہ ضلع کی 15 نشستیں شامل ہیں۔

ریاست کی 294 اسمبلی نشستوں کے لیئے پانچ مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہو رہی ہے ۔ تسرے مرحلے میں 77 حلقوں میں ستائیس اپریل کو ووٹ ڈالے جائيں گے جبکہ چوتھے مرحلے میں57 اور پانچویں میں49 سیٹوں کے لیے مئی کی تین اور آٹھ تاریخوں کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 45 حلقوں کے لیئے ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ان تمام ووٹوں کی گنتی 11 مئی کو ہوگی۔

مغربی بنگال میں گزشتہ انتیس برسوں سے مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں بایاں محاذ اقتدار میں ہے۔ انتخابی مہم کے دوران مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی ساتویں فتح حاصل کرنے کی پر زور کوشش میں ہے جبکہ حزب اختلاف کی جماعت ترینامول کانگریس بائيں محاذ کی ناکامیوں کو سامنے لاکر عوام سے ریاست میں ’تبدیلی‘ کی اپیل کر رہی ہے۔

مرکز میں بایاں محاذ کانگریس کی حمایت کرتا ہے لیکن مغربی بنگال میں یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی حریف ہیں۔

2001 کے اسمبلی انتخابات میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کو 143 نشستیں حاصل ہوئیں تھیں جبکہ ترینامول کانگرس کو 60 اور کانگریس کو 26 سیٹیں ملی تھیں۔

ماضی میں بایاں محاذ زمین کی اصلاحات، زرعی پالسی اور سماجی بہتری کی بنیاد پر انتخابات لڑتا آیا ہے لیکن اب تیزی سے بدلتے ہوئے دور میں کمیونسٹ پارٹیوں نے تبدیلی کی ضرورت محسوس کی ہے۔ پچھلے چند برسوں میں وزیرِ اعلٰی بدھادیو بھٹاچاریہ نے صنعت کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی ہے۔

اسی بارے میں
’اب تبدیلی ضروری ہے،
21 April, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد