’وسط مدتی الیکشن نہیں چاہتے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں بائیں محاذ کے سینئر رہنما پرکاش کرات کا کہنا ہے کہ ہند امریکہ جوہری معاہدے پرحکومت اور ان کے درمیان بھلے ہی اختلافات ہیں لیکن وہ نہیں چاہتے کہ وسط مدتی انتخابات ہوں۔ گزشتہ دنوں حکومت کو باہر سے حمایت فراہم کرنے والے بائیں محاذ اور حکومت کے درمیان ہند امریکہ جوہری معاہدے پر اختلافات سخت ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بایاں محاذ حکومت سے حمایت واپس لے سکتا ہے اور ملک میں وسط مدتی انتخابات ہوسکتے ہیں۔ بائیں محاذ کا کہنا ہے کہ حکومت امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ نہ کرے کیونکہ معاہدے میں بعض ایسی شرائط ہیں جن سے ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں امریکہ کی دخل اندازی صاف نظر آتی ہے۔ اس کے برعکس امریکی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے دونوں ملکوں کے لیے تجارت کے مواقع بڑھیں گے۔
مسٹر کرات کا کہنا ہے کہ بایاں محاذ وسط مدتی انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔ ٹیلی گراف اخبار کو دیے گئے ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ وسط مدتی انتخابات نہیں ہونے چاہئیں اور حکومت کو اپنے پانچ سال پورے کرنے چاہئیں۔ انکا کہنا ہے کہ بائیں محاذ اور وزیر اعظم منموہن سنگھ کے درمیان جوہری معاہدے پر اختلافات ہیں ’لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم وزیر اعظم کی عزت نہیں کرتے ۔ انکی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘ ماہرین کا کہنا ہے مسٹر کرات کے اس بیان کو بائیں محاذ کا نرم رخ تو نہیں کہا جا سکتا ہے بلکہ وہ اس بیان سے ان تمام قیاس آرائیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں کہ بائیں محاذ اور وزیر اعظم کے درمیان کوئی ذاتی اختلافات ہیں۔ پیر کو وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہند امریکہ جوہری معاہدہ ابھی ختم نہیں ہوا اور اس پر وہ اپنے اتحادیوں کے درمیان عام رائے بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں امریکہ جوہری ڈیل کےاطلاق کا خواہاں30 October, 2007 | انڈیا بھارت معاہدے پر عمل کرے: پالسن29 October, 2007 | انڈیا متنازعہ بیان، بھارتی سفیر کی پیشی29 October, 2007 | انڈیا نیوکلیئر معاہدہ اور بڑھتے اختلافات23 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پر عملدرآمد ملتوی 22 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری18 October, 2007 | انڈیا ہند۔امریکہ جوہری معاہدے کا کیا ہوگا؟17 October, 2007 | انڈیا وقت کا فیصلہ انڈیا کرے گا: البرادعی 10 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||