BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 October, 2007, 10:50 GMT 15:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
متنازعہ بیان، بھارتی سفیر کی پیشی
رونین سین
ارکان پارلیمان کی برہمی کے بعد رونین سین نے معافی مانگ لی تھی
ہند امریکہ جوہری معاہدے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف متنازعہ بیان کے حوالے سے امریکہ میں ہندوستان کے سفیر رونین سین پیر کو لوک سبھا کی مراعات شکنی کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔

پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی سفیر پارلیمانی مراعات شکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہا ہے۔

رونین سین نے اگست میں جوہری معاہدے کی مخالفت کرنے والوں کو مبینہ طور پر ’ہیڈ لیس چکن‘ کہا تھا۔ ارکان پارلیمان کا کہنا تھا کہ رونین سین نے یہ لفظ ان کے لیے استعمال کیا ہے جبکہ سین نے اس کی تردید کی تھی۔

بھارتی سفیر کے اس بیان پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زبردست شور شرابہ ہوا تھا اور کئی دنوں تک پارلیمنٹ کی کارروائی ہنگامے کی نذر رہی یہاں تک کہ اس معاملے پر وزیر خارجہ پرنب مکھرجی کو پارلیمنٹ میں بیان دینا پڑا تھا۔

ارکان پارلیمان کی برہمی کے بعد رونین سین نے غیرمشروط معافی مانگ لی تھی اور اپنے معافی نامے میں کہا تھا کہ’ہیڈلیس چکن‘ لفظ کا استعمال میں نے ذرائع ابلاغ میں اپنے بعض دوستوں کے لیے کیا تھا، اس کے باوجود اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں‘۔

رونین سین کی معافی کے بعد وزرات خارجہ نے پارلیمنٹ سےگزارش کی تھی کہ اب جبکہ سین نے معافی مانگ لی ہے اس لیے اب یہ معاملہ ختم کر دیا جائے۔تاہم لوک سبھا کے سپیکراور راجیہ سبھا کے چئرمین نے ارکان پارلیمان کی شدید ناراضگی اور مخالفت کے پیش نظر اس تناز‏عہ کو مراعات شکنی کی کمیٹی کے حوالے کر دیا تھا۔

رونین سین لوک سبھا کی مراعات شکنی کی کمیٹی کے بعد دو نومبر کو راجیہ سبھا کی مراعات شکنی کی کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد