بھارت معاہدے پر عمل کرے: پالسن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے وزیر خزانہ ہنری پالسن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور بھارت کے درمیان جوہری تعاون کے لیے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے جلد از جلد اقدامات کرے۔ ہنری پالسن نے کہا کہ اس معاہدے کے لیے دونوں ممالک نے طویل عرصے تک مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ امریکی وزیر خزانہ کا، جو اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں، کہنا تھا کہ جوہری تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد بھارت کی ترقی، توانائی کی ضروریات اور ماحولیاتی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ بھارت کی حکومت نے اس معاہدے پر عمل درآمد بائیں بازو کے اتحاد سے مذاکرات کی ناکامی کی وجہ سے روکا ہوا ہے۔ بھارت کا بائیں بازو کا اتحاد امریکہ سے جوہری تعاون کے معاہدے کا مخالف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے بھارت کی غیر جانبدارنہ حیثیت متاثر ہوگی اور وہ امریکہ کہ حلقۂ اثر میں آ جائے گا۔ | اسی بارے میں منموہن کا استعفے سے انکار19 October, 2007 | انڈیا نیوکلیئر معاہدہ، دلی میں اہم اجلاس22 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پر عملدرآمد ملتوی 22 October, 2007 | انڈیا نیوکلیئر معاہدہ اور بڑھتے اختلافات23 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||