BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 October, 2007, 02:41 GMT 07:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گاندھی رول ماڈل، آزاد کے بیان پر تنقید

غلام نبی آزاد
’غلام نبی آزاد کو حق ہے کہ وہ ذاتی طور پر کوئی بھی نظریہ قبول کریں‘
انڈیا کے مقبول عام آنجہانی رہنماء موہن داس کرم چند گاندھی کی مناسبت سے کشمیر میں ایک سیاسی مباحثہ شروع ہوگیا ہے۔گزشتہ منگل کو گاندھی جینتی کے موقعہ پر طلباء وطالبات کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا تھا کہ ’آخرت میں کامیابی کے لئے مذہب سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے لیکن جہاں تک دُنیاوی امور خصوصاً سیاسی معاملات کا تعلق ہے تو مہاتما گاندھی بہترین رول ماڈل ہیں۔‘

وزیراعلیٰ کے اس بیان پر مذہبی انجمنوں، مسلم سیاستدانوں اور دیگر حلقوں نے زبردست ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ معروف علیٰحدگی پسند رہنماء سید علی گیلانی نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں مسٹر آزاد کو ’ارتداد‘ یعنی اسلامی عقائد سے بغاوت کا مرتکب ٹھہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پیغمبر اسلام کی لافانی رہنمائی کے باوجود اگر کوئی مسلمان لیڈر ایسی باتیں کرتا ہے تو وہ سلمان رشدی اور (بنگلہ دیشی ناول نگار) تسلیمہ نسرین کی طرح ارتداد کے راستے پر گامزن ہے۔‘

اس حوالے سے جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیرالدین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’غلام نبی آزاد کو حق ہے کہ وہ ذاتی طور پر کوئی بھی نظریہ قبول کریں، لیکن اگر وہ مہاتما گاندھی کو مسلمانوں کے لیے دُنیاوی امور میں رول ماڈل قرار دیتے ہیں تو یہ غیر حقیقت پسندی ہے۔ مہاتما گاندھی تو

کچھ لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں
 آزاد صاحب جانتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات کس پس منظر میں کہی، لیکن کچھ لوگ اس پر سیاست کرنا چاہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں
عبدالغنی وکیل
صرف انڈیا کے لیڈر ہیں جبکہ ہمارے پیغمبر پوری عالم انسانیت کے رہنماء ہیں اور ان کا پیغام تو عدم تشدد کا ہی ہے۔‘

جموں کے مسلم خطہ راجوری پونچھ سے تعلق رکھنے والے معروف ماہرتعلیم اور سماجی کارکن فاروق مضطر کا کہنا ہے کہ ’مذہب کی بنیاد آفاقی اصولوں پر ہوتی ہے۔ کسی ایک فرد یا گروپ کے بیان سے اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر وزیراعلیٰ صاحب کا ذاتی خیال یہی ہے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر وہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے جموں و کشمیر کے عوام کو یہی عقیدہ اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہیں تو پھر یہ قابل اعتراض بات ہے۔‘

اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ’گاندھی جی نے ذاتی حیثیت سے عدم تشدد اور بات چیت سے مسائل کا حل جیسے نظریات عام کرنے میں جو کیا وہ واقعی قابل تعریف ہے، لیکن گاندھییائی فلسفہ کو مذہب کے ساتھ جوڑنا غلط ہے۔ مذہب کے لحاظ سے تو ہر فرقہ کے اپنے اپنے رول ماڈل ہوتے ہیں۔‘

وزیراعلیٰ کے اس بیان پر مقامی اردو اخبارات نے اداریے بھی تحریر کیے ہیں۔

ریاست کی کانگریسی حکومت نےگاندھی جینتی کے موقعہ پر کئی تقریبات کا اہتمام کیا تھا

روزنامہ اطلاعات اور کشمیر عظمیٰ نے اپنے ادارتی تبصروں میں گاندھییائی فلسفہ کو مذہبی عقائد کا متبادل ٹھہرانے پر وزیراعلیٰ پر نکتہ چینی کی ہے۔ روزنامہ اطلاعات کے مطابق ’اس میں حرج نہیں کہ آزاد صاحب گاندھی کی تقلید کریں لیکن انہیں مسلم جذبات کو مجروح کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔‘

وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد فی الوقت علیل ہیں اور علاج معالجہ کے لیے ممبئی چلے گئے ہیں۔ تاہم ان کے خصوصی معتمد اور کانگریس پارٹی کے نائب صدر عبدالغنی وکیل نے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں ’گاندھی جی کو اسی روز اقوام متحدہ نے پوری دنیا کے لیے عدم تشدد کی تحریک کا نمونہ قرار دیا۔ آزاد صاحب جانتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات کس پس منظر میں کہی، لیکن کچھ لوگ اس پر سیاست کرنا چاہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔‘

واضح رہے ریاست کی حکمراں کانگریس نے اس سال گاندھی جینتی کے موقعہ پر ہمہ گیر تقریبات کا اہتمام کیا تھا اور اس سلسلے میں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں سکولوں کے ہزاروں بچوں کا ایک اجتماع کیا گیا۔

غلام نبی آزاد کانگریس اور کشمیر
ملازمتیں لیکن کشمیریوں اور مسلمانوں کیلیے نہیں
موہن داس کرم چند گاندھی عالمی یوم عدم تشدد
گاندھی کاجنم دن اب عالمی یوم عدم تشدد
کشمیری عورت’ہم کہاں جائیں‘
ہندوستان میں مقیم کشمیریوں کی شکایات
قیدیجیل: گاندھی گیری
’لگے رہوں منا بھائی‘ اور سیاسی رہنما
گاندھیعدم تشدد کا فلسفہ
کیا گاندھی کا فلسفہ آج بھی اتنا ہی اہم ہے؟
مہاتما گاندھیگاندھی کو مرنے دیں
چرچل مہاتما گاندھی کو مرنے دینا چاہتے تھے
مسجدِ نبویتصویرِ پیغمبرِاسلام
حضرت محمد کی تصویر کا پبلشر گرفتار کر لیا گیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد