BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 January, 2006, 12:18 GMT 17:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’چرچل گاندھی کو مرنےدیناچاہتےتھے‘
مہاتما گاندھی
مہاتما گاندھی نے بھارت کی دوسری جنگ عظیم میں شرکت کی مخالفت کی تھی۔
برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل بھارتی رہنما مہاتما گاندھی کو بھوک ہڑتال کے دوران مرنے دینا چاہتے تھے۔

مہاتما گاندھی نے بھارت کی دوسری جنگ عظیم میں شرکت کی مخالفت کے تھی جس کی بنا پر ان کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

خفیہ دستاویزات کے منظر عام پر آنے سے پتہ چلا ہے کہ اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کا خیال تھا کہ اگر مہاتما گاندھی جیل میں بھوک ہڑتال(رن بھرت) کریں تو ان کے ساتھ عام لوگوں کی طرح سلوک کیا جانا چاہیے اور اگر وہ بھوک سے مرتے ہیں تو مر جانے دیا جائے۔

برطانوی وائسرائے لارڈ لنلیتھگو کا خیال تھا کہ اگر بھارت کے رہنما مہاتما گاندھی بھوک ہڑتال کریں تو انہیں بھوک سے مرنے دینا چاہیے۔

لیکن برطانوی وزیر خارجہ لارڈ ہیلی فیکس نے اس کی سخت مخالفت کی اور ان کاموقف تھا کہ اگر مہاتما گاندھی برطانوی تحویل میں ہلاک ہو گئے تو انہیں ایک شہید کا درجہ حاصل ہو جائے گا جو کہ برطانوی راج کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

ونسٹن چرچل کا خیال تھا کہ گاندھی کو مرنے نہیں دینا ہے تو بھر ان کو جلدی رہا کر دینا چاہیے کیونکہ رہنے سے بھی ان کا سیاسی قد بڑھ جائے گا۔

مہاتما گاندھی کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر برطانوی حکومت نے ان کو 1944 میں رہا کر دیا گیا تھا۔ مہاتما گاندھی کو اٹھہتر سال کی عمر میں 1948 میں ایک کٹر ہندو نے قتل کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
گاندھی کے شہر میں
21.02.2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد