BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 March, 2005, 01:11 GMT 06:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہاتما گاندھی کی توہین پر احتجاج
مہاتما گاندھی
ڈربن کے چکلے سے گزرنے والی سڑک پوائنٹ روڈ جسے اب گاندھی سٹریٹ کا نام دیا گیا ہے
جنوبی افریقہ کے حکام نے ڈربن میں چکلے سے گزرنے والی سڑک کومہاتما گاندھی کا نام دینے کے فصلے پر نظرِثانی شروع کر دی ہے۔

ڈربن کے چکلے سے گزرنے والی سڑک کا نام پہلے پوائنٹ روڈ تھا اور اب اسے گاندھی سٹریٹ کا نام دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے جب سے اس سڑک کو گاندھی روڈ قرار دیا گیا ہے ڈربن کے مقامی ریڈیو سٹیشنوں میں احتجاج کرنے والوں کا شکایات کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

مہاتما گاندھی کے قدردانوں کا کہنا ہے کہ اس بندرگاہی شہر کی کسی مرکزی سڑک کا نام گاندھی جی کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔

انسویں صدی کے اوائل میں گاندھی جی نے اپنی زندگی کے بیس سال ڈربن میں گزارے تھے۔

عام طور پر کسی سڑک کا نام کسی رہنما کے نام پر رکھا جاتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور اس مقصد اس رہنما کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے۔

پوانٹ روڈ ڈربن کی دو میل لمبی سڑک ہے اور شہر کے مصروف علاقے سے شروع ہو کر بندرگاہ کے آغاز پر ختم ہوتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس سڑک پر جسم فروشی اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں نے اکثریت حاصل کر لی۔

ایلا گاندھی
گاندھی جی کی پوتی ایلا گاندھی کا کہنا ہے کہ کسی بڑی اور مرکزی سڑک کا نام گاندھی جی کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔

اب اس سڑک کی شہرت جرائم، منشیات، جسم فروشی، مساج پارلروں اور ہنگامہ آرائی کے مرکز کی ہو کر رہ گئی ہے۔

ڈربن میں کی آبادی میں دس لاکھ سے زائد افراد نسلاً ہندوستانی ہیں اور انہوں نے حکام کی جانب سے پوائنٹ روڈ کا نام گاندھی سٹریٹ رکھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد کہا جاتا ہے کہ حکام اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد