BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 June, 2007, 12:01 GMT 17:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گاندھی کاجنم دن، یومِ عدم تشدد

موہن داس کرم چند گاندھی
انڈیا نے’یوم عدم تشدد‘ کے لیے اقوام متحد میں ایک قرار داد پیش کی تھی
انڈیا کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے جنم دن کو اقوام متحد نے ہر برس’یوم عدم تشدد‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ مہاتما گاندھی کا جنم دن دو اکتوبر ہے اور اس سال سے اس دن کو یومِ عدم تشدد کے نام سے جانا جائےگا۔

موہن داس کرم چند گاندھی نے ’ آہنسا‘ یعنی عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر امن کا پیغام دینے کی جو کوشش کی تھی۔ اسی کی پذیرائی کے لیے یہ قدم اٹھایا گيا ہے۔

دِلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے بتایا کہ بھارت نے اقوام متحد کی جنرل اسمبلی میں اس کے لیے باضابطہ طور پر ایک قرار داد پیش کی تھی جس کی دنیا کے بیشتر ممالک نے حمایت کی ہے۔’اس کی زبردست حمایت سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مہتما گاندھی کے فلسفہ عدم تشدد کی دنیا بھر میں کس قدر پذیرائی ہوئی ہے جسے انہوں نے امن، بھائی چارے، سچائی، محبت اور انسانیت کے لیے بڑی قوت سے پھیلانے کی کوشش کی تھی‘۔

بہترین فیصلہ
 گاندھی جی کے جنم دن کو عالمی یوم تشدد کے روپ میں منانے سے زیادہ بہتر کوئی دوسرا فیصلہ نہیں سکتا تھا، اس دور میں وہ آہنسا کے نہ صرف مسیحا ہیں بلکہ انہوں نے عدم تشدد کی فلسفہ میں نئي جان ڈالی تھی۔ اس سے بھارت کا مقام بھی اونچا ہوا ہے۔
نرملا دیش پانڈے
بھارت کے خارجی امور کے وزیر مملکت آنند شرما نے قرارداد کو جنرل اسمبلی میں متعارف کرایا جس کی ایشا، افریقہ، یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے تقریباً ایک سو چالیس ممالک نے حمایت کی۔

دلی میں گاندھیائی نظریات کی حامل ایک رہنما نرملا دیش پانڈے نے اقوام متحد کے اس فیصلے خوشی ظاہر کی اور کہا کہ یہ بہت ہی اہم فیصلہ ہے۔’گاندھی جی کے جنم دن کو عالمی یوم تشدد کے روپ میں منانے سے زیادہ بہتر کوئی دوسرا فیصلہ نہیں سکتا تھا، اس دور میں وہ آہنسا کے نہ صرف مسیحا ہیں بلکہ انہوں نے عدم تشدد کی فلسفہ میں نئي جان ڈالی تھی‘۔ محترمہ پانڈے کا کہنا تھا کہ اس سے بھارت کا مقام بھی اونچا ہوا ہے۔

ہندوستان میں اس برس گاندھی جی کے فلسفہ ’ستیہ گرہ‘ کی ایک صدی کی تقریبات منائی گئي تھیں اور اس سلسلے میں دلی میں ایک بڑی کانفرنس ہوئی تھی۔ اس کانفرنس میں تقریباً ایک سو بیس ممالک کے نمائندوں اور دنیا بھر کے دانشوروں نے شرکت کی تھی۔ اسی میں دو اکتوبر کو یوم عدم تشدد منانے کی قرار داد پیش کی گئی تھی ۔

عدم تشدد کے فلسفہ پر مبنی اس قرارداد میں انسانی حقوق اور انفرادی آزادی کا احترام کرنے پر پر کافی زور دیا گيا ہے۔ رکن ممالک اور غیر سرکاری تنظیموں سے کہا گيا ہے کہ وہ اس برس سے دو اکتوبر کو عدم یوم تشدد دھوم دھام سے منائیں اور اس فلسہ کی تشہیر کی بھی کوشش کریں۔

اسی بارے میں
وزیراعلیٰ کی’ کیٹ واک‘
19 November, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد