BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 November, 2006, 13:36 GMT 18:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیراعلیٰ کی’ کیٹ واک‘

وسندھرا راجے
وزیر اعلیٰ راہل دیو کےساتھ ریمپ پر کیٹ واک کرتے ہوئے
جنگ آزادی میں عوام کی نمائندگی کرنے والے کھدر کو بازار میں چمکانے کے لیے سیاست داں اب فیشن شوز کا سہارا لے رہے ہیں۔

جےپور میں سیاست اور فیشن کا فاصلہ اس وقت ختم ہو گیا جب راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کھدر کے کپڑے کو بڑھاوا دینے کے لیےدیگر ماڈلوں کےساتھ خود ماڈلنگ کرنے ریمپ پر آ گئیں۔

حالانکہ مہاتما گاندھی کے نظریے سے متاثرتنظیموں نےوزیراعلیٰ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ ’ کھادی ایک نظریہ ہے تجارت نہیں‘۔

مشہور فیشن ڈیزائنر بی بی رسیل نےسنیچر کو فائیوسٹار ہوٹل رام باغ میں کھادی کے کپڑوں کی نمائش لگائی تھی۔اس موقع پر کئی نامورشخصیات موجود تھیں جن میں رتک روشن، جوہی چاولا، آشوتوش گواریکر اور شوبھا ڈے بھی شامل تھے۔

ریمپ پر کیٹ واک کے دوران ماڈل اور اداکار راہل دیو نے وزیراعلیٰ کا ساتھ دیا۔ کھادی کی لال ساڑھی میں کیٹ واک کے بعد وزیراعلی نے کہا:’ کھادی کو بڑھاوا دینے کے لیے ہمیں ریمپ واک کرنے میں کوئی عار نہیں ہے‘۔

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ بنگلور میں بھی ریمپ واک کر چکی ہیں۔
دوسری جانب مہاتما گاندھی کے نظریےسے متاثرتنظیموں کو وزیراعلیٰ کا یہ اقدام ناگوار لگا ہے۔

 ’ یہ گاندھی کے خوابوں کا قتل ہے۔گاندھی نے کھادی کو ایک خاص نطریے سے وابستہ کیا اور اسے عام آدمی تک پہنچایا لیکن ایسے فیشن شو سے یہ کپڑا غریبوں سے دور ہو جائے گا‘۔
سمگرسیوا سنگھ کے صدرسوائی سنگھ

سمگرسیوا سنگھ کے صدر سوائی سنگھ کہتے ہیں’ یہ گاندھی کے خوابوں کا قتل ہے۔گاندھی نے کھادی کو ایک خاص نطریے سے وابستہ کیا اور اسے عام آدمی تک پہنچایا لیکن ایسے فیشن شو سے یہ کپڑا غریبوں سے دور ہو جائے گا‘۔

راجستھان کانگریس کے صدر رگھو شرما کہتےہیں :’ اگر غریبوں کا بھلا کرنا ہے تو وزیراعلیٰ کو ریمپ پر نہیں غریبوں اور مظلوموں کی بستیوں میں اترنا چاہیئے‘۔

دوسری طرف فیشن شو کے آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اس سے کھادی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا جس کا فائدہ اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو ہوگا۔

راجستھان میں سوتی، اونی اور ٹیری کھادی کے کاموں میں لاکھوں مزدور لگے ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان اون پیدا کرنےوالا ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد