مہاتما گاندھی کے پوتے کا انتقال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہاتما گاندھی کے ایک پوتے رام چندر گاندھی کا بھارت کے دارالحکومت دلی میں انتقال ہو گيا ہے۔ ستّر سالہ رام چندر گاندھی مشہور و معروف ادیب اور فلسفی تھے اور اپنے دوستوں کے درمیان رامو گاندھی کے نام سے جانے جاتے تھے۔ رامو گاندھی دلی یونیورسٹی اور امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی میں فلسفہ کے پروفسر تھے۔ رام چندر گاندھی، مہاتما گاندھی کے چھوٹے بیٹے دیوداس گاندھی کے بیٹے تھے۔ دیو داس اپنے زمانے کے مشہور صحافی تھے اور انگریزی کے روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے مدیر بھی رہے تھے۔ رام چندر گاندھی کے بڑے بھائی گوپال کرشن گاندھی اس وقت مغربی بنگال کے گورنر ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیشی کاروائی کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ رامو گاندھی کی موت فطری حالات میں ہوئی ہے۔ لیکن پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔ بدھ کی صبح جنوب دلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر کے ایک کمرے میں ان کی لاش برآمد ہو ئی تھی۔ وہ گزشتہ دس جون سے وہاں رہ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح جب ان کے کمرے کی صفائی کرنے والوں نے ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے صفائی ملازمین نے فورا مینیجر کو اطلاع کی اور پھر کمرے کا دروازہ توڑا تو پروفیسر گاندھی کی لاش فرش پر پڑی تھی۔ | اسی بارے میں ’گاندھی سیتو‘، مسافر پریشان01 April, 2007 | انڈیا جیل میں گاندھی گیری19 October, 2006 | انڈیا کیا گاندھی کا فلسفہ آج بھی اہم ہے؟02 July, 2006 | انڈیا گاندھی کی آخری سواری کی مرمت18 January, 2006 | انڈیا ’چرچل گاندھی کو مرنےدیناچاہتےتھے‘ 01 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||