BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 July, 2007, 01:51 GMT 06:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آبادی کے لحاظ سے انوکھا گاؤں

راجستھان کا ایک گاؤں فائل فوٹو
گاؤں والے اچھے سکول کا مطالبہ کر رہے ہیں
ہندوستان کی مغربی ریاست راجستھان کےایک گاؤں میں لوگ خاندانی منصوبہ بندی پر اس طرح عمل پیرا ہیں کہ گزشتہ پینتیس برسوں سے گاؤں کی آبادی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

سنہ انسیس سو اکہتر سے گاؤں کی آبادی محض دوسو بانوے افراد پر ہی رکی ہوئی ہے۔

ضلع چتوڑ گڑھ میں گاؤں جاٹوں کا کھیڑا کے سابق سر پنچ رامیشور جاٹ کا کہنا ہے کہ’دو عشرے قبل گاؤں والوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کا اندازہ ہوا اور تبھی سے لوگوں نے اس پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا، اب گاؤں میں کسی کے پاس دو سے زیادہ بچے نہیں ہیں چاہے لڑکا ہو یا لڑکی‘۔

بھارت میں آبادی پر قابو پانے کے لیے جو مہم چلائی گئی تھی اس کا ایک نعرہ تھا ’ ہم دو ہمارے دو‘ اور اس نعرہ پر اس گاؤں سے زیادہ عمل شاید ہی کسی دوسرے علاقے میں ہوا ہو۔

رامویشور جاٹ کہتے ہیں’میرا صرف ایک بیٹا ہے اور ہمارے یہاں لڑکا لڑکی کا کوئی امتیاز نہیں ہے‘۔

لیکن گاؤں والوں کو شکایت ہے کہ اس کا بہتر بدلا ملنے کے بجائے انہیں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ گوپال جاٹ کہتے ہیں کہ انتظامیہ کی طرف سے جو بھی ترقیاتی منصوبہ بندی ہوتی ہے وہ آبادی کے پیش نظر کی جاتی ہے۔’چونکہ ہماری آبادی کم ہے اس لیے لوگ سڑکیں بنوانے اور دوسرے ترقیاتی پروگرام کرنے میں ہمیں نظر انداز کرتے ہیں‘۔

اس گاؤں میں ایک کمرے کا سرکاری سکول ہے اور گاؤں والے اس سے اچھے سکول کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ علاقے کے ڈویثرن آفیسر رام چندر کا کہنا ہے کہ انہیں گاؤں کے متعلق جانکاری ملی ہے اور وہ اس کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے۔

انیس سو اکہتر سے اس گاؤں کی آبادی میں اتار چڑھاو آئے ہیں لیکن آبادی پر قابو رہا ہے۔ انیس سو اکیاسی میں 274 لوگ تھے، اکیانوے میں 269 اور دوہزار ایک سے 296 لوگ ہیں۔ اس سے آس پاس کے گاؤن والوں کو بھی ترغیب ملی ہے اور اب ان میں بھی یہ سوچ پیدا ہوئی ہے کہ ، کھیتی اور پانی جیسے قدرتی وسائل کی کمی ہو رہی ہے اس لیے وہ بھی ہم دو ہمارے دو پر عمل پیرا ہونے کی کوشش میں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد