مذاکرات، لیکن حالات کشیدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں گجر برادری کی ’ فہرست قبائل‘ میں شمولیت کے سلسلے میں جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے ریاستی حکومت اور گجر برادری کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔تاہم ریاست ميں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ بدھ کو ریاستی حکومت اور گجر برادری کے درمیان پہلے دور کی بات چيت ہوئی ہے اور جمعرات کو ایک بار پھر دوبارہ دونوں فریقوں کے درمیان بات چيت متوقع ہے۔ حکومت کی جانب سے بات چيت میں ریاستی کابینہ کے چار وزراء حصہ لے رہے ہیں۔ گجر برادری نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنا احتجاج نہيں بند کریں گے اور جمعرات کو پانچ اضلاع میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریاست میں ہڑتال کے سبب ریل اور روڈ سروس بعض اضلاع میں معطل ہے۔ اور گزشتہ منگل سے جے پور آگرہ قومی شاہرہ اب بھی بند ہے۔ گجر برادری کے مطالبے کے حق میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے چار اسمبلی ارکان اور ایک وزیر نے اپنی رکنیت اور عہدہ سے مستعفی ہونے کا مسودہ پارٹی کے سربراہ کے پاس بھیج دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ منگل کودوسا ضلع میں ریزرویشن کے مطالبے کے لیے مظاہرہ کرنے والی گجر برادری پر پولیس کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد کی ہلاکت کے بعد سے ریاست میں حالات خراب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ منگل کو ہلاک ہونے والوں میں سے چھ افراد کی آخری رسومات اب بھی ادا نہیں کی گئی ہیں اور گجر برادری کا مطالبہ ہےکہ جب تک ریزرویشن کے مطالبے کو قبول نہيں کر لیا جاتا اس وقت تک آخری رسومات نہيں کی جائے گی۔ ریاست کے آٹھ اضلاع میں گجر برادری سیاسی طور پر کافی مضبوط ہے اور ’فہرست قبائل‘ میں اپنی شمولیت کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ ان کی برادری کو بھی وہ تمام مراعات حاصل ہو سکیں جو سرکاری سطح پر قبائلیوں کو ملتی ہیں۔ دوسری جانب ’ فہرست قبائل‘ میں شامل ذاتیں گجر برادری کو قبائلی فہرست میں شامل کیے جانے کی مخالفت کر رہی ہیں اور درج فہرست قبائل میں شامل ’مینا برادری‘ ميں بھی غصہ بڑھ رہا ہے۔ ریاست میں مینا برادری ميں کی آبادی دس فیصد ہے۔ | اسی بارے میں راجستھان: لڑکوں کے مقابلےمیں لڑکیاں کم23 May, 2007 | انڈیا راجستھان: سیلاب سے سو افراد ہلاک02 September, 2006 | انڈیا راجستھان: ڈاکٹروں کیخلاف تحقیقات 16 May, 2006 | انڈیا جنگلی قبائل کے حقوق کا بل پاس19 December, 2006 | انڈیا راجستھان، بلیئر من موہن ملاقات 08 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||