راجستھان، بلیئر من موہن ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور ان کے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ برطانیہ اور بھارت کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقہ کار پر راجستھان کے شہر ادے پور میں ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات شملہ میں ہونی تھی لیکن خراب موسم کے سبب اس کی جگہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اودے پور شہر میں ہوائی اڈے اور ہوٹل کے آس پاس کے علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنما تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی سے نمٹنے اور اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کی توسیع سے متعلق بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما مذاکرات کے بعد دلی واپس لوٹیں گے جہاں وہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے- اس موقع پر ا یک مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔ مسٹر بلیر یوروپی یونیئن کے صدر کے طور پر بھارت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ بدھ کو ہبھارت اور یوروپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا جس میں دونوں خطوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے سے اتفاق گیا ہے۔ برطانیہ اور یوروپی یونین بھارت کے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر ہیں- ٹونی بلیرجمعرات کی شام ہی لندن کے لیے راونہ ہو جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||