BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 July, 2007, 11:20 GMT 16:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راجستھان: 38 دیہاتوں کو خطرہ
راجستھان
ہزاروں مقامی باشدوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے
ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں واقع جسونت ساگر ڈیم میں شگاف پڑنے سے پانی قرب و نواح کے ایک درجن دیہاتوں میں داخل ہو گیا ہے۔ ان میں سے نو دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں جب کہ دیگر بیس دیہات کو چوکس کردیا گياہے۔

شگاف کے سبب ہزاروں مقامی باشدوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے اور امدادای کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کیا گياہے۔

حکام لاؤڈ سپیکر سے مقامی باشندوں کو سیلاب کی حالت کے بارے میں بتا رہے ہیں اور دیہات خالی کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

جودھپور کے محکمہ آبپاشی کے ایک اہلکار کا کہنا ہےکہ گزشتہ دو روز سے ریاست میں جاری بارش کے سبب جسونت ساگر ڈيم میں تین چار مقامات پر شگاف پڑے ہیں اور احتیاطاً مقامی لوگوں کو بھی خبردار کر دیا گيا ہے لیکن ابھی تک کہیں سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہيں ہے۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیے فوج نے ہیلی کاپٹرسے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا ہے۔

تھر ایکسپریس معطل کردی گئی
موناباؤ اور کوکھرا پار کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس جمعہ سے معطل کردی گئی ہے اور ٹرین کو جودھپور میں ہی روک لیا گيا ہے۔

شگاف کی وجہ سے جودھپور - جے پور قومی شاہرا بھی بعض مقامات پر پانی کی زد میں آ گئی ہے اور ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ جودھپور اور احمدآباد کے درمیان چلنے والی ٹیرین سروس بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

جودھپور ریلوے ڈویژنل آفس کے ایک اہلکار ایس کے سود نے بی بی سی کو بتایا کہ موناباؤ اور کوکھرا پار کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس جمعہ سے معطل کردی گئی ہے اور ٹرین کو جودھپور میں ہی روک لیا گيا ہے۔ ریلوے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بارمیڑ اور جودھپور کے درمیان ریلوے لائن زیرِ آب آ گئی ہے جس کے بعد احتیاطاً ٹرین سروسز معطل کر دی گئی ہے۔

دکن ڈائریدکن ڈائری
پچاس سال میں سیلاب سے دوسری بدترین تباہی
بہاربہار، آفت کا شکار
ایک جانب سیلاب تو دوسری طرف خشک سالی
بارش اور گرمی
گرمی سے بچیں یا سیلاب سے؟
ادے پور کی پچھولا جھیلادے پور کا دردِ سر
اچھی مون سون نے خوشیوں پر پانی پھیر دیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد