BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 August, 2006, 11:25 GMT 16:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دکن ڈائری : بد ترین سیلاب، کوک کو جھٹکا

دکب ڈائری
اندھرا پردیش میں سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں
سیلاب سے تباہی

ریاست آندھرا پردیش میں اس برس کے سیلاب سے اس قدر جانی و مالی نقصان ہوا ہے کہ گزشتہ پچاس برسوں میں اس طرح کی تباہی صرف دوسری مرتبہ دیکھنے میں آئی ہے-

ریاست کے چار بڑے دریاؤں میں ایک ساتھ طغیانی نے سولہ اضلاع کو متاثر کیا ہے۔ چھ لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور کئی ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ دس لاکھ ایکڑ کے رقبےکی فصل کو نقصان پہنچا ہے-

ابتدائی اندازے کے مطابق دو ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے اور اس سے سنبھلنے میں آندھرا پردیش کو کافی عرصہ لگےگا-

انتظامیہ اور عوام کی پریشانی یہ ہے کہ یہ ریاست میں طوفانوں اور سیلابوں کے موسم کا محض آغاز ہے۔ ہر برس اگست اور اکتوبر کے درمیان خلیج بنگال میں طوفان آتے ہیں جس کے سبب پوری ریاست میں بارش ہوتی ہے۔

ریاست ابھی اس پہلے جھٹکے سے سنبھلی بھی نہیں ہے کہ خلیج بنگال میں ایک اور طوفان کے آثار نظر آرہے ہیں- چونکہ تمام آبی ذخائر اور تالاب پہلے ہی بھر چکے ہیں اس لیے مزید بارش، تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔

مورتیوں کی غرقابی اس برس بھی ہوگی

آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ نے حیدرآباد کی حسین ساگر جھیل میں ہندو تنظیموں کو اس برس وسرجن یعنی مورتیوں کی غرقابی کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل آلودگی کے خطرے کی بنیاد پر عدالت نے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔ چونکہ ریاستی حکومت نے اس برس پابندی پر عمل کرنے میں معذوری ظاہر کی تھی اس لیے مشروط اجازت دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا تھا کہ اس پرعمل سے تشدد بھڑکنے کا خدشہ ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ حسین ساگر میں وسرجن کی اجازت صرف اسی برس کے لیے ہوگی ۔ آئندہ سال سے کسی قیمت پراس کی اجازت نہیں دی جائیگی-

 عدالت نے کہا ہے کہ حسین ساگر میں وسرجن کی اجازت صرف اسی برس کے لیے ہوگی ۔ آئندہ سال سے کسی قیمت پراس کی اجازت نہیں دی جائیگی- عدالت نے کئی شرطیں عائد کی ہیں اور حکومت سے کہا ہے کہ مورتیاں ڈبونے کے 48 گھنٹوں کے اندر جھیل کی صفائی کا کام ہوجانا چاہیئے۔
عدالت نے کئی شرطیں عائد کی ہیں اور حکومت سے کہا ہے کہ مورتیاں ڈبونے کے 48 گھنٹوں کے اندر جھیل کی صفائی کا کام ہوجانا چاہیئے۔ کورٹ نے اس پر پابندی کے متعلق حکومت سے بیداری مہم شروع کرنےکو بھی کہا ہے۔

بی جے پی اور اسکی حلیف ہندو نظریاتی تنظیموں نےعدالت کےاس فیصلے پر خوشی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ مستقبل میں بھی وہ حسین ساگر میں ہی وسرجن کریں گے۔ ہندو تنظیمیں گنیش پوجا کا تہوار بڑی دھو دھام سے مناتی ہیں ۔ اس موقع پر وہ حیدرآباد کو ’بھاگیہ نگر‘ اور حسین ساگر کو’ونایک ساگر‘ کا نام دیتی ہیں۔ اس طرح کے رویئے نے اس جلوس کو ایک فرقہ وارنہ رنگ دے دیا ہے۔

کولڈ ڈرکنز کی فروخت میں کمی

ملک میں کولڈ ڈرنکز کے خلاف جو آوازیں اٹھی ہیں اس سے جنوبی ہند بھی اچھوتا نہیں رہا ہے۔ کیرالا نے اس پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جب کہ کرناٹک اور آندھرا پردیش نے جزوی پابندی لگائی ہے۔ آندھرا پردیش کے ایک ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومتوں کو سافٹ ڈرنکز پر پابندی عائد کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ایسا کوئی بھی فیصلہ مرکزی حکومت ہی کرسکتی ہے۔

دکن ڈائری
کیرالہ میں کولڈ ڈرنکز پر پابندی کا اثر اندھرا پردیش میں بھی پڑا ہے

لیکن رائے عامہ کو مطمئن کرنے کے لیے حکومت نے سرکاری ہسپتالوں، سکولوں، کالجوں اور تمام دوسرے سرکاری اداروں میں سافٹ ڈرنکز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔گزشتہ دنوں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ سافٹ ڈرنکز میں زہریلے مادے پائے جاتے ہیں۔

ایک غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ کے بعد سافٹ ڈرنکز کے کار و بار کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ ان مشروبات کی فروخت میں دس سے پندرہ فیصد کی کمی آئی ہے۔

کرناٹک اسمبلیدکن ڈائری
کرناٹک سرکار کو ایکسپریس وے سے خطرہ
دکن ڈائری
مسلمانوں کی مایوسی، سی پی آئی۔نائیڈو دوستی
بل گیٹسعمر کی دکن ڈائری
زمین، ایک سمگلر کا کتا اور مائکروسوفٹ
عمر کی دکن ڈائری
خواب دیکھنا مت چھوڑ: حیدرآباد کی ایک لڑکی
دکن ڈائری
آندھرا میں طوفانی بارش، ماؤوِسٹ محو فکر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد