BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 July, 2006, 13:46 GMT 18:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اِنفارمیشن ٹیکنالوجی بمقابلہ کرپشن

دیوی گوڑا
دیہی علاقوں میں صحت کی صورتحال کتنی تیزی سے بدل رہی ہے
حیدرآباد، ہندوستان ‏میں ذیابیطس کا دارالخلافہ

حیدرآباد دکن کی ایک اور خاص بات ہے جو حیدرآبادیوں کیلیئے ایک بری خبر سے کم نہیں ہے اور وہ یہ کہ اس شہر کو ہندوستان میں ذیابیطس یا شوگر کے دارالخلافہ کی حیثیت حاصل ہے۔ ذیابیطس کے سب سے زیادہ مریض اسی شہر میں رہتے ہیں۔ اب اس مرض کے دائرے میں صرف حیدرآباد ہی نہیں بلکہ پوری ریاست آندھرا پردیش بھی شامل ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کے ایک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ ریاست کی 30 برس سے زیادہ عمر کی 13 فیصد آبادی ذیابیطس کا شکار ہے۔ جارج انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل ہیلتھ نے سروے کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیہی علاقوں میں صحت کی صورتحال کتنی تیزی سے بدل رہی ہے اور آنے والے دیہات میں ہندوستان کو کس قسم کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

شوگر
ریاست کی 13 فیصد آبادی ذیابیطس کا شکار ہے

جہاں تک خود حیدرآباد کا سوال ہے، ذیابیطس کے ماہرین اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہر میں تقریبًا بیس فیصد اس مرض میں مبتلا ہیں اور ان میں ایک قابل لحاظ تعداد نوجوانوں کی ہے۔ وہ اس کیلیئے مخصوص غذائی عادات، جسمانی ورزش کی کمی اور آرام پسند لائف اسٹائل کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

خلا میں نئی چھلانگ

خلائی میدان میں تیزی کے ساتھ اپنی پیش رفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہندوستان جولائی کے مہینے میں اپنا اب تک کا سب سے وزنی مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجنے والا ہے۔ دو اعشاریہ دو ٹن وزنی یہ مواصلاتی مصنوعی سیارہ آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ جزیرے سے چھوڑا جائے گا۔ اس سے قبل اس طرح کے ہندوستانی سیٹلائٹ فرنچ گیانا سے چھوڑے گئے تھے لیکن اب کی بار ہندوستان کی ہی سرزمین سے یہ مصنوعی سیارہ چھوڑ کر ہندوستانی ماہرین اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیٹلائیٹ لانچنگ کی دو ارب ڈالر کی عالمی منڈی میں ہندوستان بھی ایک بڑا حصہ حاصل کرسکے۔

سیٹلائیٹ
اسرو 2008 میں چاند پر مشن بھیجے گا

سری ہری کوٹہ خلائی مرکز کے ڈائریکٹر ایم انّا ملائی کا کہنا ہے کہ دوسرے ملکوں کی نسبت ہندوستان سے سیٹلائٹ چھوڑنے پر 30 تا 35 فیصد کم خرچ آتا ہے۔ جولائی کے وسط میں مواصلاتی سیارہ چھوڑنے کے بعد سری ہری کوٹہ سے مزید تین مصنوعی سیارے چھوڑے جائیں گے جن میں ایک انڈونیشیا کا مصنوعی سیارہ بھی شامل ہوگا۔ ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ایجنسی ’اسرو‘ اس سلسلے میں 543 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔ اسرو اس مرکز سے 2008 میں چاند پر مشن بھیجے گا۔

اِنفارمیشن ٹیکنالوجی بمقابلہ کرپشن

کیا انفارمیشن ٹیکنالوجی بدعنوانیوں کی روک تھام کرسکتی ہے؟ کم از کم آندھرا پردیش کی حکومت یہی سمجھتی ہے۔ چنانچہ ریاستی حکومت نے نجی شعبے کی ایک سرکردہ کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروس کے ساتھ مل کر ایک ایسی ویب سائیٹ شروع کی ہے جو ایک سرکاری سکیم پر خرچ ہونے والی ہر پائی کا حساب دے گی۔ دیہی علاقوں کے غریبوں کو روزگار کی ضمانت کی جو سکیم گزشتہ فروری میں شروع ہوئی تھی اس کی مکمل تفصیل اس ویب سائیٹ
(http://nrega.ap.gov.in) پر فراہم کردی گئی ہے۔ دیہی علاقوں کے غریب خاندانوں کو ہر برس ایک سو دن کے کام یا پھر بے روزگاری الاؤنس کی قانونی ضمانت دینے والا یہ پروگرام آندھرا پردیش کے 13 ہزار دیہاتوں میں روبہ عمل لایا جارہا ہے۔

آئی ٹی
یہ ویب سائیٹ سرکاری سکیم پر خرچ ہونے والی ہر پائی کا حساب دے گی

اس ویب سائیٹ کی وسعت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ اس میں ان 39 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی مکمل فہرست ہے جنہوں نے اس سکیم کے تحت اپنے لیئے کام مانگا ہے۔ اسی طرح ان سات لاکھ سے زیادہ لوگوں کی فہرست بھی شائع کی گئی ہے جنہیں اس پروگرام کے تحت کام فراہم کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اب کسی بھی گاؤں کے نام پر کلک کرکے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ وہاں اس پروگرام کے تحت کون سے کام شروع کیئے گئے ہیں، اس میں کتنے لوگوں کو روزگار ملا ہے اور ان میں سے ہر مزدور کو کتنی اجرت دی گئی ہے۔

یہ اب تک کی اس صورتحال سے بالکل مختلف ہے جس میں ٹھیکے دار من مانی کیا کرتے تھے اور مزدوروں کی اجرت کے نام پر خود پیسے ہڑپ کرجاتے تھے۔ یہ سرکاری اسکیموں کو روبہ عمل لانے میں اپنی طرح کا ایک انوکھا اور اولین تجربہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد